لاہور: تفصیلات کے مطابق سردی کی شدت میں اضافے اور سوئی گیس کی عدم دستیابی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایل پی جی مافیا نے لاہور سمیت ملک بھر میں اپنی من مانی قیمت پر ایل پی جی فروخت خرنا شروع کر دی لاہور سمیت پنجاب بھر کے مختلف شہروں میں ایل پی جی سرکاری قیمت 256 روپے میں کہیں بھی دستیاب نہیں
ایل پی جی کی سرکاری قیمت 256 روپے جبکہ مارکیٹ میں 310 روپے سے لیکر 320 روپے میں فروخت جاری ایل پی جی مافیا نے گیس کی قلت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی ہی قیمت پر فروخت کرنا شروع کر رکھی ہے۔
گھریلو سلنڈر 3 ہزار 26 روپے کے بجائے گھریلو سلنڈر 3550 روپے سے لیکر 3570 روپے میں فروخت ہونے لگا اوگرا نے بھی ایل پی جی مافیا کا ساتھ دینا شروع کر دیا ڈیلرز کا کہنا ہے مافیا ہی ایل پی جی مہنگی کر رہا ہے ہمیں مہنگی ایل پی جی ملے گی تو سستی کہاں سے فروخت کریں۔
ابھی تک سرکاری قیمت کے بجائے من مانی قیمت پر مہنگی ایل پی جی فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی نہ کہ جا سکی مہنگائی کی ماری عوام مہنگی ایل پی جی خرید نے پر مجبور
اوگرا نے گھریلو سلنڈر کی قیمت 3 ہزار 26 روپے مقرر کی تھی جو لاہور سمیت کسی بھی شہر یا دیہی علاقوں میں دستیاب نہیں ایل پی جی استعمال کرنے والے صارفین کا احتجاج
صارفین نے نگران حکومت اور اوگرا سے مہنگی ایل پی جی فروخت کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کر دیا