لاہور: شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت 7روپے اضافے سے602روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت 5روپے اضافے سے 415 روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت بھی مزید 2روپے اضافے سے398روپے فی درجن کی سطح پر پہنچ گئی۔
موسم کی شدت کی وجہ سے طلب بڑھنے سے فارمی انڈوں کی سپلائی متاثر ہے جس کے باعث دکاندار انڈے سرکاری نرخ کی بجائے20سے30روپے درجن زائد قیمت پر فروخت کررہے ہیں۔