کراچی: معروف عالمی سرمایہ کاری نے سال2075تک تک پاکستان کے دنیا کی چھٹی معیشت بننے کی پیش گوئی کردی۔تفصیلات کے مطابق عالمی سرمایہ کاری، بینکاری اور سیکیورٹی فرم گولڈ مین سیکس نے عالمی معیشتوں سے متعلق پیش گوئی کی ہے۔گولڈ مین سیکس نے بتایا ہے کہ 2075 میں دنیا کی سب سے بڑی معیشتیں کون سی ہوں گی؟
عالمی فرم کے مطابق چین معیشت میں 57 کھرب ڈالرز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہوگا۔رپورٹ کے مطابق جی ڈی پی کے لحاظ سے دنیا کی سرفہرست 10 معیشتوں میں بھارت 52.5 کھرب ڈالرز کے ساتھ دنیا کی دوسری بڑی معیشت ہو گا۔ عالمی فرم نے بتایا ہے کہ امریکا 51.5 کھرب ڈالرز کے ساتھ تیسری، جبکہ انڈونیشیا چوتھی معیشت ہو گا۔گولڈ مین سیکس فرم کے مطابق پاکستان 12.3 کھرب ڈالرز کے ساتھ دنیا کی چھٹی معیشت ہوگا۔