جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
Petrol

پیٹرول کی کمی کے ثمرات عوام تک نہیں پہنچ پارہے ہیں

کراچی: چیئرمین نظام مصطفی پارٹی سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب نے کہاکہ پیٹرول کی قیمت میں 8روپے کمی توکردی گئی ہے یہ سوال اپنی جگہ موجودہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں جب 300سے تجاویز کرگئی تھی تو ٹرانسپورٹ کے کرائے،اشیائے خوردونو ش سمیت تقریبا ہر چیز میں ہوش رُبااضافہ کردیاگیا تھا اب گذشتہ چندماہ سے مسلسل کمی کی جارہی ہے لیکن کمی کے ثمرات عوام تک نہیں پہنچ پارہے ہیں۔

پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کو عوام کیلئے خوش آئند تب قراردیا جائے گا جب اس کمی کے اثرات عوام تک منتقل کئے جائینگے۔انہوں نے کہاکہ مہنگائی عوام کیلئے ناقابل برداشت ہوچکی ہے گیس اوربجلی کی لوڈشیڈنگ کے باوجودبلوں میں اضافہ افسوس ناک ہے اس بات کو نظر اندازنہیں کیاجاسکتا کہ ملک کا ایک بڑاطبقہ معاشی مشکلات،بے روزگاری،صحت وتعلیم،پانی،بجلی،گیس جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہے،ماضی کے حکمران ہو،یاموجودہ یاپھر نئے آنے والے یہ بات اچھی طرح جان لیں ملک کی معیشت کو سودی نظام میں ڈال کر عوام کو سکون نہیں پہنچایاجاسکتا۔

About admin

Check Also

Sugar export

شوگر ملوں نے 10 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت مانگ لی

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ملک کی شوگر …

Sugar

سندھ حکومت کا شگر ملز مالکان اور کاشتکار رہنماؤں کے ساتھ اعلی سطحی اجلاس

کراچی: 09 اکتوبر 2024، سندھ حکومت کا شگر ملز مالکان اور کاشتکار رہنماؤں کے ساتھ …

Ex Governor

پاکستان میں سرمایہ کاری کے شعبے میں بڑی پیش رفت

اسلام آباد۔ 8اکتوبر2024 : پاکستان میں سرمایہ کاری کے شعبے میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے …

Cotton

مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کا بھاؤ مستحکم رہا

کراچی: 05 اکتوبر 2024، مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران پھٹی کی رسد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے