جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
PTA

پی ٹی اے کا بین الاقوامی ٹریفک وی او آئی پی گرے سیٹ اپ پر چھاپہ

اسلام آباد (22 جنوری 2024): لاہور میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) زونل آفس نے فیڈ رل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) سائبر کرائم سرکل کے ساتھ مل کر شاہدرہ، لاہور میں وی او آئی پی گرے سیٹ اپ پر کامیاب چھاپہ مارا۔ وی او آئی پی سیٹ اپ غیر قانونی طور پر فعال سموں کے استعمال کے ذریعے بین الاقوامی کال ٹرمنیشن میں ملوث تھا۔

چھاپے کے دوران 796 فعال سمیں ، 2 گیٹ وے ایکسچینج (32 پورٹس)، 11 گیٹ وے ایکسچینج (16 پورٹس)، 3 راؤٹرز اور 4 نیٹ ورک سوئچز برآمد کیے گئے۔ ایف آئی اے کی ٹیم نے شواہد کے طور پر تمام آلات بشمول فعال سمیں قبضے میں لے لیں اور موقع پر ہی ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔ قبل ازیں پی ٹی اے نے بین الاقوامی گرے ٹریفک کے بارے میں معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کے لئے ایف آئی اے کو شکایت درج کرائی تھی۔

یہ چھاپے ملٹی فنگر بائیو میٹرک ویری فکیشن سسٹم (ایم بی وی ایس) کے حوالے سے پی ٹی اے کی جاری کوششوں کا حصہ ہیں۔ ان اقدامات سے سموں کے غیر قانونی اجراء کے خاتمے کے ضمن میں اتھارٹی کا عزم ظاہر ہوتا ہے۔

About admin

Check Also

عالمی کھجور فیسٹیول کے کامیاب انعقاد پر یو اے ای قونصل خانے میں پرتکلف عشائیہ

کراچی: 05 اکتوبر 2024، ایکسپو سینٹر کراچی میں بین الاقوامی کھجور فیسٹیول کے پہلے روز …

Lahore

امریکی ڈپٹی چیف آف مشن کا پہلا دورہ لاہور

لاہور: 04 اکتوبر 2024، – امریکی سفارتخانہ اسلام آباد کی ڈپٹی چیف آف مشن ( …

Pak Link

آسیان نمائش کے 21 ویں ایڈیشن سے پاکستانی تاجروں کو امیدیں

نان ننگ (شِنہوا) چین ۔ آسیان نمائش کے 21 ویں ایڈیشن کے نمائشی علاقے میں …

Internet

انٹرنیٹ کی سست روی اور بار بار تعطل کا مسئلہ بدستور برقرار

کراچی: 21 ستمبر 2024، پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی اور بار بار تعطل کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے