جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
APFVIME

مرچنٹس ایسوسی ایشن کا سالانہ اجلاس

کراچی: 2 اکتوبر 2024، آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل ایکسپورٹرز امپورٹرز اینڈ مرچنٹس ایسوسی ایشن کا سالانہ اجلاس عام 28 ستمبر 2024 کو کراچی کے نجی ہوٹل میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت سرپرست اعلی پی ایف وی اے وحید احمد نے انجام دی۔

اجلاس میں سال 26-2024 کے لیے عہدے داران کا بلا مقابلہ انتخاب عمل میں آیا۔ اسلم پکھالی کو چیئرمین منتخب کیا گیا جبکہ محمد نصیر سینئر وائس چیئرمین اور محمد فہد اقبال کو وائس چیئرمین منتخب کیا گیا۔

پی ایف وی اے کے اراکین نے سبکدوش ہونے والے چیئرمین شہزاد شیخ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر سرپرست اعلی پی ایف وی اے وحید احمد نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کے ساتھ اس یقین کا اظہار کیا کہ نومنتخب عہدے داران ملک سے پھل اور سبزیوں کی ایکسپورٹ میں اضافہ اور زرعی شعبے کی ترقی کے لیے ایسوسی ایشن کے روایتی اور مثالی کردار کو مزید تقویت دیں گے۔

About Eisha

Check Also

Sugar export

شوگر ملوں نے 10 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت مانگ لی

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ملک کی شوگر …

Sugar

سندھ حکومت کا شگر ملز مالکان اور کاشتکار رہنماؤں کے ساتھ اعلی سطحی اجلاس

کراچی: 09 اکتوبر 2024، سندھ حکومت کا شگر ملز مالکان اور کاشتکار رہنماؤں کے ساتھ …

Ex Governor

پاکستان میں سرمایہ کاری کے شعبے میں بڑی پیش رفت

اسلام آباد۔ 8اکتوبر2024 : پاکستان میں سرمایہ کاری کے شعبے میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے …

Cotton

مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کا بھاؤ مستحکم رہا

کراچی: 05 اکتوبر 2024، مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران پھٹی کی رسد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے