کابل (الامارہ),19 اکتوبر 2024: وزارت صنعت و تجارت کا کہنا ہے کہ گزشتہ چھ مہینوں میں 31 ملین ڈالر مالیت کے 66 ملین کلو گرام تازہ پھل دیگر ممالک کو برآمد کیے گئے ہیں۔
وزارت کے حکام کا کہنا ہے کہ ان پھلوں میں زیادہ تر انگور، خوبانی، سیب، انجیر، بیر اور شہتوت شامل ہیں جو دیگر ممالک کو برآمد کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب وزارت زراعت، آبپاشی و لائیو اسٹاک کا کہنا ہے کہ رواں سال تازہ پھلوں کی پیداوار میں 5 سے 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
وزارت صنعت و تجارت کے اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ چھ مہینوں میں دیگر ممالک کے ساتھ پانچ ارب ڈالر سے زائد کا تجارتی لین دین ہوا ہے جن میں 700 ملین ڈالر برآمدات شامل ہیں۔