کراچی، 26 اکتوبر 2024: پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسویسی ایشن کا اہم اعلان۔ملک میں ریڈی میڈ گارمنٹس کی ایکسپورٹ بڑھانے کے لئے جلد جدید مشنیری پاکستانی ایکسپورٹر امپورٹ کررہے ہیں ،،جدید مشنیری سے جی تھری اور جی فور سے فیبرک اب پاکستان میں ہی بن سکے گا،ابھی یہ فیبرک چین سے منگوانا پڑتا ہے جس کی وجہ سے لاگت بہت بڑھ جاتی ہے۔ جدید مشینری کے انے کے بعد پاکستان سے ویلیو ایڈیٹ کرکے مصنوعات امریکا ،یورپ سمیت اہم ممالک میں ایکسپورٹ کی جائیں گی جس سے کثیر زرمبادلہ کمایا جاسکے گا۔.
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ریڈی میڈ گارمنٹ کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ ملک سے ٹیکسٹائل کی سولہ ارب کی ایکسپورٹ میں 9 ارب ڈالرسے زائد ایکسپورٹ ریڈی میڈ گارمنٹ ،ایپرل ،اور ہوزری مینیوفیکچررز کی ہے۔انہوں نے اعتراف کیا کہ پاکستانی ایکسپورٹرز نے ٹیکسٹائل میں ویلیو ایڈیشن میں جدید مشینری کا استعمال نہیں کررہے ہیں ،سابق چیئرمین اعجاز کھوکھر کا کہنا تھا کہ جدید مشینیں آنے سے غیر ملکی خریداروں کی ڈیمانڈ کے مطابق گارمنٹس کی پروڈکٹ پاکستان میں بننا شروع ہوجائیں گی ۔
پریگیما کے نے کہا کہ اگر حکومت سستی بجلی اور بلا تعطل گیس اور کاروباری ماحول فراہم کرے تو 20 سے 30 فیصد ایکسپورٹ میں اضافہ کرسکتے۔روس کے ساتھ بینکنگ چینل کھل جائے تو امریکا کی طرح روس بھی پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات کی بڑی منڈی ہے۔
انٹرنیشنل ایپرل فیڈریشن کے صدر سیم آلٹن نے کہا کہ ہمارے دنیا چالیس ممالک دو ہزار مینیوفیکچررز ہمارے فیڈریشن کے رکن ہیں پاکستانی ایکسپورٹرز اس فورم کا اسیعمال کرکے اپنی ایکپسورٹ میں اضافہ کر سکتے ہیں۔