جمعرات , جنوری 9 2025
تازہ ترین
Privatization

نجکاری کے عمل کو تیز کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد ، 5، 2023: ملکی معیشت کی بہتری کے لئے پاک فوج اور حکومت کی مشترکہ خصوصی سہولت کاری کونسل نے بجٹ خسارے کو کم کرنے کے لئے نقصان میں چلنے والے سرکاری اداروں کی بجکاری کے عمل کو تیزکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خصوصی سرمایہ کاری کی سہولت کونسل نے آج اپنی اعلیٰ کمیٹی کا چھٹا اجلاس طلب کیا ہے تاکہ کونسل فورم کے ذریعے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا جا سکے۔ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف، وفاقی کابینہ کے ارکان، صوبائی وزرائے اعلیٰ اور اعلیٰ سطح کے سرکاری حکام نے شرکت کی۔ وزارتوں نے فورم کو ملک میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانے کے لیے گزشتہ ایک ماہ کے دوران کیے گئے عملی اقدامات سے آگاہ کیا۔

کمیٹی نے سرمایہ کاری کے ماحول کو متاثر کرنے والے بڑے میکرو اکنامک مسائل کا بھی جائزہ لیا جس میں حکومتی اداروں کی تنظیم نو اور نجکاری میں غیر معمولی تاخیر پر غور کیا۔

کمیٹی نے اتفاق رائے سے ملک کے وسیع تر مفاد میں قومی خزانے کو ہونے والے نقصانات کو کم کرنے کے لئے نجکاری کے عمل کو تیز کرنے کا بھی اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیاہے۔

کمیٹی نے سرمایہ کاری کے مختلف امکانات کو بروقت حاصل کرنے کے لیے غیر ملکی اور ملکی سرمایہ کاروں کے ساتھ جاری مذاکرات پر مجموعی طور پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے مختلف وزارتوں اور محکموں کے اچھے کام کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ پاکستان کو درپیش معاشی چیلنجوں پر قابو پانے کے لیے ’پوری حکومت‘ کے نقطہ نظر کو جاری رکھا جائے۔

آرمی چیف نے معاشی بحالی کی جانب پائیدار راستے کے لیے حکومت کی کوششوں کی حمایت کے لیے پاک فوج کے غیر متزلزل عزم کی یقین دہانی کرائی۔

About admin

Check Also

Sugar export

شوگر ملوں نے 10 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت مانگ لی

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ملک کی شوگر …

Sugar

سندھ حکومت کا شگر ملز مالکان اور کاشتکار رہنماؤں کے ساتھ اعلی سطحی اجلاس

کراچی: 09 اکتوبر 2024، سندھ حکومت کا شگر ملز مالکان اور کاشتکار رہنماؤں کے ساتھ …

Ex Governor

پاکستان میں سرمایہ کاری کے شعبے میں بڑی پیش رفت

اسلام آباد۔ 8اکتوبر2024 : پاکستان میں سرمایہ کاری کے شعبے میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے …

Cotton

مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کا بھاؤ مستحکم رہا

کراچی: 05 اکتوبر 2024، مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران پھٹی کی رسد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے