جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
SBP Rs 75

نئے75 روپے کے نوٹوں کے حوالے سے اسٹیٹ بینک کا بڑا اعلان

کراچی 12 اکتوبر 2023: بینک دولتِ پاکستان نے جمعرات کو حال ہی میں جاری ہونے 75 روپے کے دو نئے یادگاری نوٹوں کے حوالے سے اہم اعلان کرتے ہوئے انہیں قابل استعمال قراردیا ہے۔

نئے نوٹوں کے حوالے سے پاکستانی عوام میں مختلف شکوک و شبہات پائے جارہے تھے اور لوگ ان نوٹوں کو قبول کرنے سے گریزاں تھے۔

بینک دولت پاکستان نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان ایکٹ 1956ء کے ذیلی سیکشن کے تحت اسٹیٹ بینک کی طرف سے جاری کردہ تمام بینک نوٹ بشمول یادگاری نوٹ درج رقم کے اعتبار سے وفاقی حکومت کی ضمانت کے حامل اور پاکستان بھر میں (لیگل ٹینڈر) قانونی  طور پر استعمال کیے جاسکتے ہیں۔

لہٰذا 14 اگست 2022ء کو پاکستان کے 75 ویں یومِ آزادی کے موقع پر جاری کردہ 75 روپے (بیشتر سبز رنگ کا حامل) کا نوٹ اور اسٹیٹ بینک کے قیام کے 75 سال مکمل ہونے پر 04 جولائی 2023ء کو جاری ہونے والا 75 روپے (بیشتر نیلے رنگ کا حامل) کا نوٹ پورے پاکستان میں لیگل ٹینڈر (قانونی طور پر قابلِ استعمال) ہے۔

مذکورہ بینک نوٹوں کو تبادلے کے ذریعے یعنی نجی اور سرکاری واجبات کے تصفیے کے لیے یکساں طور پر استعمال کرنے کی اجازت ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اسٹیٹ بینک اور تمام کمرشل بینک یہ نوٹ عوام کو جاری اور ان سے قبول کریں گے۔

About admin

Check Also

Sugar export

شوگر ملوں نے 10 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت مانگ لی

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ملک کی شوگر …

Sugar

سندھ حکومت کا شگر ملز مالکان اور کاشتکار رہنماؤں کے ساتھ اعلی سطحی اجلاس

کراچی: 09 اکتوبر 2024، سندھ حکومت کا شگر ملز مالکان اور کاشتکار رہنماؤں کے ساتھ …

Ex Governor

پاکستان میں سرمایہ کاری کے شعبے میں بڑی پیش رفت

اسلام آباد۔ 8اکتوبر2024 : پاکستان میں سرمایہ کاری کے شعبے میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے …

Cotton

مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کا بھاؤ مستحکم رہا

کراچی: 05 اکتوبر 2024، مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران پھٹی کی رسد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے