کراچی، 26 اکتوبر 2023: بینک الفلاح لمیٹیڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 26 اکتوبر 2023 کو منعقدہ اجلاس میں 30 ستمبر 2023 کو ختم ہونے والی سال کی تیسری سہ ماہی کے لیے بینک کے مالیاتی نتائج کی منظوری دی۔
بینک الفلاح نے تیسری سہ ماہی کے دوران اپنی ترقی کا سفر جاری رکھا۔ بینک نے 27.252 ارب روپے کے بعد از ٹیکس منافع کا اعلان کیا جو کہ سالانہ بنیادوں پر 93.4فیصد اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔ اس دوران فی شیئر آمدن 17.28 روپے رہی جو ستمبر 2022 میں 7.93 روپے تھی۔
بینک کا ڈپازٹ بیس 30 ستمبر 2023 تک 18 کھرب 21 ارب روپے(1.821 ٹریلین) پر بند ہوا جو 31.5فیصد سالانہ اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔ CA اور CASA کا تناسب بالترتیب 41.0فیصد اور 70.6فیصد رہا۔ سال بھر ہماری توجہ اپنے ڈپازٹ بیس کو بہتر بنانے پر مرکوز رہتی ہے جبکہ گاہکوں کو مرکزی حیثیت دینا ہمارا نصب العین ہے۔
مارکیٹ کے چیلنجنگ حالات کے باوجود بینک نے مضبوط کریڈٹ ڈسپلن کو برقرار رکھتے ہوئے 708.228 ارب روپے کے ساتھ ترقی کا عندیا دیا۔ بینک کے پاس 112.5فیصد کی کوریج کے ساتھ جنرل پروویژن سمیت غیر فعال قرضوں کی مد میں بھی مناسب پروویژن ہے۔
بینک نے 30 ستمبر 2023 تک 15.50 فیصد کے CAR کے ساتھ مناسب سرمایہ رکھا ہوا ہے جو ریگولیٹری ضرورت سے زیادہ ہے۔
بینک کا کہنا ہے کہ ایک اسٹریٹجک وژن، کسٹمر پر مرکوز سوچ، جدت کے لیے لگن اور انسانی سرمائے پر بھرپور توجہ کے ذریعے بینک الفلاح مستقبل میں رونما ہونے اولی تبدیلیوں کو قبول اور پائیدار کامیابی کے حصول کے لیے تیار ہے۔ ہمارا اولین مقصد اپنے مارکیٹ شیئر کو بڑھانا، اپنے نقوش کو وسعت بخشنا اور اپنے قابل قدر صارفین کو بے مثال سروسز فراہم کرتے ہوئے اپنی رسائی کو زیادہ سے زیادہ افراد تک بڑھانا ہے۔ بدلتی ہوئے کاروباری محرکات کے پیش نظر ہم اپنے ڈیجیٹل تبدیلی کے سفر کو تیز تر کر رہے ہیں۔ بینک نے 2023 میں پاکستان کی پہلی ’ڈیجیٹل لائف اسٹائل‘ برانچ بھی کھولی اور اپنی بنیادی صلاحیتوں سے استفادہ اور اپنے کام کو ڈیجیٹل خطوط پر استوار کرتے ہوئے صارفین کے تجربے کو مزید بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہے۔