کراچی، نومبر 10: پاکستان کے صف اول کے کمرشل بینکوں میں سے ایک بینک الفلاح نے دنیا کے سب سے بڑے شاپنگ ایونٹ، 11.11 سیل ڈے سے قبل ایک سنسنی خیز اعلان کیا ہے۔ بینک کا اہم ای کامرس پلیٹ فارم الفا مال”ابھی خریدو بعد میں ادا کرو”فیچر کے ساتھ متعلقہ برانڈز کے ذریعے مجاز اور حقیقی مصنوعات صفر فیصد مارک اپ کے ساتھ متعارف کراتا ہے، جس سے خریدار غیر معمولی آسانی کے ساتھ اپنی مطلوبہ خریداری کرسکتے ہیں۔
الفا مال پاکستان کا پہلا بینکنگ کی زیر قیادت چلنے والا ای کامرس پلیٹ فارم ہے۔ 2019 میں متعارف کرائے گئے اس پلیٹ فارم کی 150 سے زائد برانڈز کے ساتھ وسیع شراکت داری ہے اور یہ ایک لاکھ سے زائد مصنوعات کی متنوع رینج تک رسائی فراہم کرتا ہے۔ الفا مال بینک کی مالیاتی ایپ الفا کا حصہ ہے اور ایک ایسی مارکیٹ پلیس ہے جو سفری سروسز، آٹوموبائلز اور فیشن اور بیوٹی برانڈز کے جدید رجحانات سے لے کر جدید ترین الیکٹرانکس اور ٹیکنالوجی کی مصنوعات پیش کرتا ہے اور اس طرح سے الفا مال ہر گھر کی ضروریات کا احاطہ کرتا ہے۔
ابھی خریدو بعد میں ادا کرو” کے آپشن کے ساتھ صارفین اشیا کی خریداری کر کے موخر ادائیگیوں پر صفر فیصد مارک اپ سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں جس سے بہترین مصنوعات پہلے سے کہیں زیادہ آپ کی دسترس میں ہیں۔ یہ سہولت صرف بینک الفلاح کے کریڈٹ کارڈ ہولڈرز تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ دوسرے بینکوں کے کریڈٹ کارڈ صارفین کے لیے بھی دستیاب ہے۔ صارفین اپنے اکاؤنٹس، والٹ اور آربٹ پوائنٹس کے ذریعے بھی ادائیگی کر سکتے ہیں۔
ابھی خریدو بعد میں ادا کرو” کی پرکشش پیکش کے علاوہ الفا مال تمام مصنوعات اور خدمات پر 10 ہزار روپے تک کی رعایت کی پیشکش کرتا ہے، اپنے قابل بھروسہ اور معتبر برانڈ پارٹنرز کے ذریعے ایک ہی دن اشیا کی ترسیل کو یقینی بناتا ہے جس میں ایک کسی خرابی یا شکایت کی صورت میں اشیا کی آسان واپسی اور رقم کی واپسی کی سہولت بھی میسر ہے۔
.
بینک الفلاح کے گروپ ہیڈ ڈیجیٹل بینکنگ محمد یحیی خان نے اس پیشرفت پر تبصرہ کرتے ہوئے اپنا نقطہ نظر بیان کرتے ہوئے کہا کہ بینک الفلاح میں ہم سمجھتے ہیں کہ 11.11 سیل ڈے محض ایک شاپنگ ایونٹ سے بڑھ کر ہے؛ یہ ایک ثقافتی رجحان ہے جو صارفین کی زندگیوں میں خوشی لاتا ہے۔ ہم اپنے صارفین کو پاکستان کے پہلےBuy Now, Pay Later ای کامرس پری پیمنٹ مارکیٹ پلیس سے خریداری کے لیے بااختیار بنانا چاہتے ہیں۔ وہ کسی قسم کے مالی دباؤ کے بغیر اور پوشیدہ چارجز کے جھنجھٹ سے آزاد ہو کر 12 ماہ تک کی ماہانہ اقساط سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔
الفا مال ایک الفا اسلامی "ابھی خریدو بعد میں ادا کرو” کی قسط کی سہولت بھی پیش کرتا ہے اور یہ سہولت اب تمام بینکوں کے کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے لیے بغیر کسی مادی دستاویزات کے دستیاب ہے۔ وہ منفرد خصوصیات جو اسے خاص بناتی ہے وہ یہ ہے کہ اس کی فوری منظوری دی جاتی ہے، کوئی پروسیسنگ فیس نہیں ہے، قسطوں پرکوئی شرح سود نہیں، ادائیگی کی لچکدار مدت، اور فوری پروسیسنگ شامل ہیں جبکہ اس بات کو یقینی بنایا جاتا ہے کہ موجودہ کریڈٹ کارڈ کی حد برقرار اور غیر مسدود رہے۔ اس نے صارفین کے لیے زیادہ سہولت فراہم کی ہے اور ان کے خریداری کے تجربے کو اور بھی ہموار بنا دیا ہے۔
ان لوگوں کے لیے جو ذاتی طور پر خریداری کے تجربے کو ترجیح دیتے ہیں الفا مال ایک منفرد موقع فراہم کرتا ہے۔ 10 اور 11 نومبر 2023 کو خریدار لکی ون مال، کراچی کا دورہ کر سکتے ہیں جہاں وہ اپنی ان مطلوبہ مصنوعات کو براہ راست خرید سکتے ہیں۔ لیکن یہ بات خریداری سے بڑھ کر ہے؛ مال کا وزٹ کرنے والے باہمی کھیلوں میں مشغول ہو سکتے ہیں اور اپنی پسندیدہ مشہور شخصیات سے ملنے کے سنسنی خیز موقع سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ یہ دو روزہ ایونٹ ریٹیل تھراپی، تفریح، اور مشہور شخصیات کے ساتھ خوش کن لمحات کو یکجان کرنے کا وعدہ کرتا ہے، جو اسے 11.11 کی پر تکلف شاپنگ کے دوران دیکھنے کا ایک ضروری مقام بناتا ہے۔