جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
Dhani Fatima Fertilizer

دیہی علاقے میں پلے بڑھے کرکٹر دھانی کی زندگی پر ویب سیریز

فاطمہ فرٹیلائزر کی ویب سیریز ”سرسبز کہانی“کی تیسری قسط جاری

لاہور: فاطمہ فرٹیلائزر کے ویب سیریز پلیٹ فارم ”سرسبز کہانی“نے تیسری قسط جاری کردی جو امید اور حوصلے کا پیغام دینے کے ساتھ ساتھ ایک سچی کہانی پر مبنی ہے۔سرسبز کہانی، زراعت سے متعلق پاکستان کی پہلی ویب سیریز ہے، جو کاشتکاری سے منسلک اُن مرداور عورتوں کی غیر معمولی کہانیاں پیش کرتی ہے جنہوں نے اپنی ہمت اور لگن سے قومی خوشحالی اور ترقی کے سفر کو آگے بڑھایا۔

سرسبز کہانی کی پہلی دو اقساط پاکستانی خواتین کسانوں کے گرد گھومتی ہیں جنہوں نے اپنی ہمت اور جذبے سے قوم کے لئے ایک مثال قائم کی۔ تیسری قسط میں پاکستان کے نامور کرکٹرشاہنواز دھانی کا شاندار سفر دکھایا گیا ہے جو بنیادی طور پر زراعت کے شعبے سے منسلک تھے، مگر اپنی محنت اور لگن سے انہوں نے اپنے خوابوں کوحقیقت میں بدلا۔

لاڑکانہ، سندھ کے دیہی زرعی پس منظر میں پلے بڑھے، دھانی نے بڑی ہمت کے ساتھ مشکل حالات کا مقابلہ کیا۔اُن کی غیر متزلزل لگن اور انتھک محنت نے انہیں پاکستان سپر لیگ کے چھٹے سیزن کے دوران شاندار پذیرائی بخشی۔ فاطمہ فرٹیلائزر کی پارٹنر فرنچائز، ملتان سلطانز کے ساتھ اپنا ٹی 20 ڈیبیو کرتے ہوئے، انہوں نے فتح میں اہم کردار ادا کیا اور قومی سلیکٹرز کی توجہ حاصل کرتے ہوئے سیزن کے ٹاپ وکٹ لینے والوں میں شامل ہوگئے۔

فاطمہ فرٹیلائزرز میں ڈائریکٹر مارکیٹنگ اینڈ سیلزرابیل سدوزئی نے اس پلیٹ فارم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہاکہ، ”سرسبز کہانی،ہمت اور عزم کا مظاہرہ کرنے والے افراد کو خراج تحسین پیش کرتی ہے جو ہمارے زرعی شعبے کے لیے باعث فخر ہیں۔ وہ دل و جان سے وطن کی خدمت کرتے ہیں اور اس کی ترقی اور خوشحالی کے لیے بے لوث محنت کرتے ہیں۔ فاطمہ فرٹیلائزر ان کی ثابت قدمی اور ملک کی ترقی میں اہم کردار کو تسلیم کرنے کے لئے پُرعزم ہے۔“

About admin

Check Also

عالمی کھجور فیسٹیول کے کامیاب انعقاد پر یو اے ای قونصل خانے میں پرتکلف عشائیہ

کراچی: 05 اکتوبر 2024، ایکسپو سینٹر کراچی میں بین الاقوامی کھجور فیسٹیول کے پہلے روز …

Lahore

امریکی ڈپٹی چیف آف مشن کا پہلا دورہ لاہور

لاہور: 04 اکتوبر 2024، – امریکی سفارتخانہ اسلام آباد کی ڈپٹی چیف آف مشن ( …

Pak Link

آسیان نمائش کے 21 ویں ایڈیشن سے پاکستانی تاجروں کو امیدیں

نان ننگ (شِنہوا) چین ۔ آسیان نمائش کے 21 ویں ایڈیشن کے نمائشی علاقے میں …

Internet

انٹرنیٹ کی سست روی اور بار بار تعطل کا مسئلہ بدستور برقرار

کراچی: 21 ستمبر 2024، پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی اور بار بار تعطل کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے