جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
Q Net Indus Hospital

کیونیٹ پرواز کی انڈس ہسپتال کے پلاٹینم اسپانسر کے طور پر صحت سے وابستگی کی تجدید

کراچی: کیونیٹ ایک عالمی طرز زندگی اور فلاح و بہبود پر مرکوز ڈائریکٹ سیلینگ کمپنی اپنی پاکستانی ایجنسی پرواز کے ساتھ مل کر پاکستان میں صحت کی دیکھ بھال کے اہم اقدامات اور کمیونٹی ویلفیئر میں اپنے تعاون کے ذریعے معاونت کے لیے اپنے عزم کا فخر کے ساتھ اعادہ کرتی ہے اوراپنی شراکت کے ذریعے انڈس ہسپتال اور ہیلتھ نیٹ ورک کو اپنے تعاون کے ذریعے مدد  بھی فراہم کر رہی ہے۔

  کیونیٹ کی پلاٹینم اسپانسر کے طور پرانڈس ہسپتال کی حمایت زندگیوں کو بہتر بنانے اورصحت کی دیکھ بھال کی تبدیلی میں مدد فراہم کر سکتی ہے۔اس تعاون کا مقصدمعاشرے بااختیار بنانے کے  کیونیٹ کے وسیع تر وژن کے مطابق صحت کی دیکھ بھال کے بنیادی ڈھانچے اور رسائی کو مضبوط بنانا ہے۔

کیونیٹ مشرق وسطیٰ کے قابل اعتماد مقامی پارٹنر پروازعالمی و مقامی برانڈزکے درمیان ہم آہنگی کی مثال ہے اوراسے اسپانسر شپ میں مرکزی حیثیت حاصل ہے۔

طارق عبدالحفیظ یاور الیوسفی، چیئرمینمشرق وسطیٰ،کیونیٹ نے اپنے بیان میں اس شراکت داری کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا،”پرواز کے ذریعے انڈس ہسپتال کے ساتھ ہمارا تعاون ہمارے مثبت عزم کا ثبوت ہے اور یہ تعاون بہت اہمیت کا حامل ہے۔ ہم سب کے لیے قابل رسائی اور معیاری صحت کی دیکھ بھال کی اہمیت پر یقین رکھتے ہیں اور یہ شراکت داری اس وژن کو پورا کرنے کے لیے ہماری لگن کی عکاسی کرتی ہے۔“

کیونیٹ سماجی ذمہ داری اور کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے اور یہ اسپانسر شپ پاکستان میں کیونیٹکی وسیع تر کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کی کوششوں پر استوار ہے۔ انڈس ہسپتال کی اپنی پلاٹینم سپانسرشپ کے علاوہ، کمپنی مسلسل عالمی سطح پر مثبت اثر ڈالنے کے لیے اپنی لگن کا مظاہرہ کرتی ہے۔

ان اقدامات میں 30 سے زائد ممالک میں پسماندہ بچوں کے لیے تعلیمی ورکشاپس کا انعقاداور ترقی کے مواقع فراہم کرنا شامل ہے۔
اپنی انسان دوست کوششوں کے علاوہ، کیونیٹ نے 2023 اور اس کے بعدمڈل ایسٹ خطے اور پاکستان میں اپنی رسائی کو بڑھانے کے لیے توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔ اس توسیعی منصوبے میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی مصنوعات کی ایک رینج کا تعارف شامل ہے۔ ان پیشکشوں میں پرتعیش گھڑیوں کا برانڈ برنہارڈایچ مئیر شامل ہے جس نے کئی جدید گھڑیوں اور جیولری ڈیزائنوں کی نقاب کشائی کی ہے۔ مزید برآں،ہوم پیورنووا ایک مقبول اور عالمی معیار کا واٹر فلٹر جو اپنے غیر معمولی معیار کے لیے جانا جاتا ہے وہاں موجود ہوگا۔

یہ مصنوعات پہلے سے ہی کیونیٹ(QNET) کے سب سے زیادہ فروخت ہونے والوں میں شامل ہیں، اور کمپنی اپنے صارفین کے لیے مزید اختراعی اورطرز زندگی کو بڑھانے والی مصنوعات لانے کے لیے پرعزم ہے۔

About admin

Check Also

Heatstroke

پاکستان میں ہر سال 3.5 لاکھ افراد فالج کا شکار ہوتے ہیں

کراچی، 07 نومبر 2024: ماہرین فالج نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہر سال تقریباً …

Breast Cancer

ایشیا میں بریسٹ کینسر کی شرح میں پاکستان سب سے آگےہے

کراچی، 29 اکتوبر 2024: کو ڈاؤ میڈیکل کالج میں منعقدہ ایک اہم سمپوزیم میں پرنسپل …

China

چین کی طبی ٹیکنالوجی پاکستانی بچے کو انوکھی بیماری سے بچانے کا زریعہ

شنگھائی، 11 اکتوبر 2024: فوڈان یونیورسٹی کے چلڈرن ہسپتال کےشعبہ ہیماٹالوجی اورآنکولوجی کے ٹرانسپلانٹ ویئر …

Security

سیکیورٹی پیپرز لمیٹڈ کے زیر اہتمام چھاتی کے سرطان سے آگاہی سیشن کا انعقاد

کراچی،10اکتوبر 2024: سیکیورٹی پیپرز لمیٹڈ (ایس پی ایل) نے انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے