اسلام آباد: پاکستان میں مائیکروفنانس کے شعبہ میں سب سے تیزترقی کرنے والے یو مائیکرو فنانس بینک نے 30 نومبر 2023 کو اسلام آباد میں منعقدہ اپنے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں 30 جون 2023 کو ختم ہونے والی ششماہی کے مالیاتی نتائج جاری کردیے ہیں۔
رواں سال 2023کی پہلی ششماہی کے دوران، بینک نے گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 133فیصد اضافے کے ساتھ 21.5ارب روپے مزیدآمدن بتائی ہے جس سے 1.6ارب روپے کی ترقی کے ساتھ اسی مدت کے مقابلہ میں 175ملین کے ششماہی نقصان کے مقابلہ میں 1.4ارب کے بعد ازٹیکس منافع کا اعلان کیا گیاہے۔
پاکستان کے مائیکروفنانس منظرنامہ میں ایک سرکردہ رہنماء ہونے کے ناطے یوبینک کے مجموعی قرضہ کا پورٹ فولیو 65.5ارب روپے تھا جو پاکستان کے مختلف لوگوں میں بینکاری کی ضروریات کو پورا کرنے والے پورٹ فولیو کے مانگ کو ظاہر کرتاہے۔
یو بینک کو پائیدارترقی اور استحکام کے باعث پاکرا (PACRA)اور وی آئی ایس (VIS)جیسی پاکستانی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں نے’مستحکم‘آوٹ لک کے ساتھ اے پلس کی درجہ بندی کی ہے۔یہ ریٹنگ یو بینک کی امید افزا کاروباری حکمت عملی کے ساتھ قابل اعتماد مالی پوزیشن کی بنیاد کو بھی ظاہر کرتی ہے۔
بینکنگ کی بے مثال کارکردگی کے علاوہ، یو بینک کو اپنی پیرنٹ کمپنی، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (PTCL) کی جانب سے بھی مضبوط اعتماد اور غیر متزلزل حمایت حاصل ہے جس کی یو بینک میں 1.6ارب روپے کی سرمایہ کاری سے کاروباری استحکام کو برقرار رکھنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے۔
یو بینک پورے پاکستان کے لیے مالی شمولیت کے اپنے مشن کی جانب گامزن ہے، ملک بھر میں دیہی اور شہری علاقوں میں پھیلی اس کی350سے زائد برانچوں کے وسیع نیٹ ورک کے ساتھ، تمام سماجی اقتصادی طبقات کے صارفین کی ضروریات کو پوراکرنا، ڈپازٹ کا متنوع پورٹ فولیو پیش کرنا اور قرضہ جات بشمول ڈیجیٹل بینکنگ، اسلامی بینکاری اور کارپوریٹ بینکنگ سروسز جیسے اقدامات اس بات کی ثبوت ہیں کہ یو بینک پاکستان میں شمولیتی ترقی اور معاشی طورپر بااختیار بنانے کے لیے اپنافعال کردار ادا کررہا ہے۔