اسلام آباد: ایک جائزے میں پانچ پاکستانی کمرشل بینکوں نے ماحولیاتی تبدیلی، انسانی حقوق، صنفی مساوات، ٹیکس اور مزدوروں کے حقوق سمیت دیگر پالیسیوں کے حوالے سے کم اسکور کیا ہے۔
پاکستان میں پانچ سرکردہ کمرشل بینکوں کی پالیسی رینکنگ "پاکستان میں بینکوں کی پائیداری کی پالیسیوں کا بینچ مارکنگ” ظاہر کرتی ہے کہ پانچوں بینکوں نے ماحولیاتی تبدیلی، انسانی حقوق، صنفی مساوات، اور مزدوروں کے حقوق کے بارے میں کم پالیسی وعدے کیے ہیں، جبکہ کوئی بھی کمپنیوں کو قرض دیتے وقت فطرت اور ٹیکس سے متعلق پالیسیوں کو ظاہر نہیں کرتا ہے۔
فیئر فنانس پاکستان (ایف ایف پی ) نے فیئر فنانس گائیڈ انٹرنیشنل طریقہ کار میں دس موضوعاتی شعبوں میں حبیب بینک لمیٹڈ، الائیڈ بینک، نیشنل بینک آف پاکستان ، میزان بینک، اور مسلم کمرشل بینک کی پائیداری کی پالیسیوں کا جائزہ لیا ۔فیئر فنانس گائیڈ انٹرنیشنل (ایف ایف جی آئی) طریقہ کار کے دس موضوعاتی شعبوں میں، بشمول موسمیاتی تبدیلی، بدعنوانی، صنفی مساوات، انسانی حقوق، مزدوروں کے حقوق، فطرت، اسلحہ، ٹیکس، شفافیت اور احتساب اور مالیاتی صارفین کا تحفظ شامل ہیں
ہوم نیٹ کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر امے لیلیٰ نے کہا کہ ریگولیٹر نے کاروبار کی ترغیب دینے اور صنفی مساوات کے اصولوں پر حساسیت پیدا کرنے کے لیے مثبت پیش رفت کی ہے جو عزم کو ظاہر کرتی ہے۔
مالیاتی صارفین کے تحفظ کے موضوعات کے لیے سب سے زیادہ اوسط اسکور دیکھے گئےجو کہ 10 میں سے 4.62، بدعنوانی 10 میں سے 3.18، صنفی مساوات 10 میں سے .48، اور شفافیت اور احتساب میں 10 میں سے 1.08۔ دیگر تمام موضوعات کے لیے، پانچ بینکوں کا اوسط اسکور 10 میں سے 1 سے کمتر ہے، جس سے اندازہ لگایا گیا زیادہ تر پائیداری کے موضوعات پر عوامی پالیسیوں کی کمی کا پتہ چلتا ہے۔
ایف ایف جی آئی درجہ بندی طریقہ کار پر مبنی ہے جس کا استعمال 21 ممالک میں بدعنوانی، انسانی حقوق اور ماحولیاتی تبدیلی ایف ایف جی آئی سمیت پائیداری کے لیے مالیاتی اداروں کے نقطہ نظر کا جائزہ لینے کے لیے کیا جاتا ہے۔ یہ لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز اور پروفانڈو کے تعاون سے منعقد کیا گیا۔
پانچ بڑے بینکوں نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے 10 میں سے 0.5 کا اوسط اسکور کیا۔ ایم سی بی، ایچ بی ایل الائیڈ بینک ، میزان بینک اور نیشنل بینک نے بینکوں کی قرض دینے اور سرمایہ کاری کی سرگرمیوں میں پیرس معاہدے سے منسلک کسی بھی ماحولیاتی پالیسیوں کا عوامی طور پر انکشاف نہیں کیا ہے۔
پانچ بڑے بینک لیبر اور انسانی حقوق کی پالیسیوں کے حوالے سے بھی ناکام دکھائی دیتے ہیں ۔تمام پانچ بینکوں نے انسانی حقوق کی پالیسی کی درجہ بندی میں 10 میں سے 0.72 کا اوسط اسکور کیا۔ کسی بھی بینک نے اپنی سرمایہ کاری یا مالی اعانت سے متعلق انسانی حقوق کی پالیسیوں کا انکشاف نہیں کیا، جس سے تشویش پیدا ہوتی ہے اور یہ کاروبار اور انسانی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کے رہنما اصولوں سے ہم آہنگ نہیں ہے۔ پاکستان کے سرفہرست 5 تشخیص شدہ کمرشل بینکوں نے مزدوروں کے حقوق کی پالیسیوں پر 10 میں سے 1 سے بھی کم اسکور کیا اور مزدوروں کے حقوق کے بین الاقوامی معیارات یا مزدوروں کی بہبود کے لیے قومی قوانین کی پاسداری کے لیے پالیسی وابستگیوں کا فقدان ہے۔ تشخیص شدہ پانچ کمرشل بینکوں میں سے کسی نے بھی اپنے کلائنٹس اور سرمایہ کار کمپنیوں کے لیے عوامی مزدوری کے حقوق کی توقعات مرتب نہیں کیں۔ ایچ بی ایل، میزان بینک، الائیڈ بینک، ایم سی بی اور نیشنل بینک آف پاکستان کے فطرت اور ہتھیاروں پر صفر اسکور ہیں۔
پانچ بڑے بینکوں میں صنفی مساوات بھی ایک کم ترجیح پالیسی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بینکوں 10 میں سے 1.48 کے اوسط اسکور کے ساتھ، کسی بھی تجارتی بینک نے مساوی شرکت اور اعلیٰ عہدوں تک رسائی کے اقدامات کی اطلاع نہیں دی، بورڈز میں خواتین کی سب سے زیادہ نمائندگی 12.5 فیصد ہے، جو عالمی اوسط 27.1 فیصد سے نمایاں طور پر کم ہے اور جبکہ پائیدار ترقی کا ہدف 5کی طرف سے 50 فیصدکا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ بینکوں میں سے کوئی بھی یہ ظاہر نہیں کرتا ہے کہ وہ اپنی قرض دینے اور سرمایہ کاری کی سرگرمیوں میں صنفی ترجیحات کس طرح طے کرتے ہیں۔
ٹیکس، شفافیت اور احتساب کے معاملے میں بھی بینک معیار پر پورے نہیں اترتے۔
5 بینکوں نے ٹیکس پالیسیوں پر کم پالیسی وعدوں کا مظاہرہ کیا، بنیادی طور پر ٹیکس کی شفافیت پر عوامی انکشاف کی کمی کی وجہ سے۔ ایچ بی ایل ،ایم سی بی، اے بی ایل اور میزان بینک عالمی سطح پر کام کرتے ہیں لیکن پاکستان کے علاوہ جہاں وہ کام کرتے ہیں، ان کے منافع، محصولات، سبسڈیز، یا ٹیکس کے حوالے سے کوئی تفصیلات ظاہر نہیں کی ہیں۔
مجموعی طور پر 10 میں سے 2 سے کم کے اوسط اسکور کے ساتھ، تشخیص شدہ بینکوں میں سے کسی نے بھی ان کمپنیوں میں شفافیت اور جوابدہی کے طریقوں کو ظاہر نہیں کیا جن میں وہ سرمایہ کاری کرتے ہیں یا مالی اعانت کرتے ہیں۔ تشخیص کیے گئے پانچوں کمرشل بینکوں میں رسک کنٹرول اور شکایات کے طریقہ کار کی دستاویزات کی کمی تھی۔
مالیاتی صارفین کے تحفظ اور انسداد بدعنوانی کی پالیسیوں میں قابل ذکر پیش رفت نظر آتی ہے ۔بانچ بڑے بینکوں نے مالیاتی صارفین کے تحفظ پر سب سے زیادہ سکور کیا ہے جوکہ 10 میں سے 4.6ہے ۔ اس کے بعد انسداد بدعنوانی کی پالیسیاں (10 میں سے 3)۔ یہ بینکوں کے اپنے صارفین کے ساتھ منصفانہ سلوک اور غیر امتیازی سلوک کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔ تاہم، بینکوں میں سے کوئی بھی صارفین کے ساتھ منصفانہ سلوک کے لیے کیے گئے کسی ٹھوس اقدامات کا انکشاف نہیں کرتا ہے۔
تمام پانچوں تجارتی بینکوں کی رشوت ستانی کو ظاہر کرنے اور انسداد منی لانڈرنگ اقدامات کو نافذ کرنے کے بارے میں اچھی طرح سے طے شدہ پالیسیاں ہیں، لیکن وہ ان کمپنیوں سے متعلق سوالات کے بارے میں کوئی انکشاف فراہم نہیں کرتے ہیں جن میں وہ سرمایہ کاری کرتے ہیں یا فنانس کرتے ہیں۔
یہ رپورٹ پیر کو اسلام آباد میں جاری کی گئی۔، ایف ایف پی کی رپورٹ کے اجراء کے موقع پر سینیٹر فرحت اللہ بابر نے انسانی حقوق کے معیار پر بینکوں کے کم اسکور پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ بینک اپنی پالیسیوں کو پبلک ڈومین میں کیوں ظاہر نہیں کرتے جس سے شفافیت کے حوالے سے ان کا عزم ظاہر نہیں ہوتا۔
عاصم جعفری، کنٹری پروگرام لیڈ، فیئر فنانس پاکستان نے فطرت اور ٹیکس کے حوالے سے سرفہرست پانچ کمرشل بینکوں کے صفر سکور پر روشنی ڈالی جو مجھے یہ سوچنے پر مجبور کرتی ہے کہ کیا یہ شعبے بینکوں یا ریگولیٹر کے لیے ترجیح نہیں ہیں اور کیا مالیاتی ادارے قومی قوانین کا جواب دینے سے مستثنیٰ ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا، "معاشرے کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مالیات کا دوبارہ استعمال کیا جانا چاہیے اور صاف ہوا، صاف پانی اور ہماری آنے والی نسلوں کے لیے قابلِ رہائش سیارے کو بچانے کے لیے کوششوں کو دوگنا کرنا چاہیے۔”
راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر حمزہ سروش نے پر پینل ڈسکشن کے دوران خدشات کا اظہار کیا اور کہا کہ ایس ایم ایز بینکوں کی ترجیح نہیں ہیں۔
زوم کے ذریعے شرکت کرتے ہوئے، کمیونٹی ڈویلپمنٹ کنسرن سے مرزا شکور نے کہا کہ سیالکوٹ جیسے صنعتکار مرکز بینکوں کی طرف سے قرضہ دینے کے لیے ترجیحی فہرست میں شامل نہیں ہیں جو اقتصادی ترقی کو روکتا ہے۔
سینٹر فار پیس ڈویلپمنٹ انیشیٹوز کے مختار علی نے پاکستان میں بینکوں کو سختی سے سفارش کی کہ وہ غیر مالیاتی انکشاف کے بارے میں آئین کے حق معلومات کے آرٹیکل 19 کے مطابق واضح پالیسیاں اپنائیں، اور موسمیاتی تبدیلی اور انسانی حقوق کے خدشات سے نمٹنے کے لیے سرمایہ کاری اور فنانسنگ سے متعلق پالیسیوں کا انکشاف کریں۔ .
مہمان خصوصی جناب اشفاق ٹولہ، سابق وزیر مملکت اور RRMC کے سابق چیئرمین نے بینکوں کے لیے پالیسی رینکنگ کے آغاز کے دوران سفارش کی کہ وہ معیشت کی منتقلی کے لیے پائیداری کی پالیسیوں پر توجہ دیں۔
ہوم نیٹ کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر امے لیلیٰ نے کہا کہ ریگولیٹر نے کاروبار کی ترغیب دینے اور صنفی مساوات کے اصولوں پر حساسیت پیدا کرنے کے لیے مثبت پیش رفت کی ہے جو عزم کو ظاہر کرتی ہے۔
ندیم اقبال، سی ای او، نیٹ ورک فار کنزیومر پروٹیکشن بینک نے کہا کہ بینکوں کو چاہیے کہ وہ سرمایہ کاری اور فنانسنگ سے متعلق اپنی سرگرمیوں کے بارے میں معلومات ظاہر کریں اور انسانی حقوق، مزدوروں کے حقوق اور مالیاتی صارفین کے تحفظ کے خدشات کو دور کرنے کے لیے شکایات کا طریقہ کار قائم کریں۔