اسلام آباد : بینک دولت پاکستان 12 دسمبر 2023 کو اپنی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرنے والا ہے۔ معاشی تجزیہ کا توقع کر رہے ہیں کہ اسٹیٹ بینک پالیسی ریٹ کو موجود 22 فیصد کی شرح پر برقرار رکھے گا۔
فیصلے پر اثر انداز ہونے والے اہم معاشی اشاروں میں سے ایک افراط زر بھی شامل ہے اور نومبر 2023 میں افراط زر کی شرح میں 29.9 فیصد اضافہ ہوا، جس کی بڑی وجہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔
نومبر 2023 کے دوران افراط زر میں اضافے نے آئندہ ہفتے ہونے والے مانیٹری پالسی کمیٹی کے اجلا س میں پالیسی ریٹ میں ابتدائی کٹوتی کے امکانات کو ختم کر دیا ہے ۔
معاشئ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایک بار جب افراط زر کم ہو جائے گا تو اسٹیٹ بینک ممکنہ طور پر مارچ 24 کے بعد شرح سود میں کمی پر غور کرے گا۔