جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
Tetra Pak extends nutrition partnership with Islamabad United for the sixth year

ٹیٹرا پیک مسلسل چھٹے سال اسلام آباد یونائیٹڈ کا آفیشل نیوٹریشن پارٹنر بن گیا

لاہور: ٹیٹرا پیک پاکستان نے فروری سے مارچ 2024کے درمیان منعقدہونے والے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 9 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ آفیشل نیوٹریشن پارٹنر کے طور پر اپنی شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔

اس حوالے سے 11 دسمبر 2023 کو پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) کے ہیڈ کوارٹرلاہور میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ٹیٹرا پیک پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر اویس بن نسیم اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے سی ای او احسن لطیف نے معاہدے پر دستخط کیے۔ ٹیٹرا پیک2019 سے پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا آفیشل نیوٹریشن پارٹنر رہا ہے اور اس پارٹنرشپ کے چھ سال مکمل ہورہے ہیں۔ دستخط کی اس تقریب میں دونوں فریقین کی جانب سے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اس تعاون کا مقصد محفوظ اور صحت بخش پیک شدہ دودھ کے استعمال سے حاصل ہونے والے فوائد اور صحت مند زندگی کو برقرار رکھنے کے لیے اس کی اہمیت کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہے۔ دودھ میں موجود پروٹین ورزش کے بعدکھوئی ہوئی توانائی کو بحال کرنے کا باعث بنتی ہے۔ تاہم اس دودھ کو تمام قسم کے بیکٹیریا یا ملاوٹ سے محفوظ ہونالازم ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی یقینی طور پر اپنے پی ایس ایل میچز اور پریکٹس سیشنز کے دوران محفوظ اور غذائیت سے بھرپور پیک شدہ دودھ کے استعمال سے مستفید ہو سکیں گے۔

اس شراکت داری پر تبصرہ کرتے ہوئے، ٹیٹرا پیک پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر اویس بن نسیم نے کہا کہ، ”محفوظ اور صحت بخش دودھ بھرپور ورزش کے بعد کھوئی ہوئی توانائی کو بحال کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ اس کے لیے یہ ضروری ہے کہ دودھ کو بیکٹیریا اور ملاوٹ سے محفوظ رکھا جائے جو کہ ہماری یو ایچ ٹی پراسیس (UHT process)اور 6 لیرز والی پیکیجنگ ٹیکنالوجی کے باعث ممکن ہے جو کسی کیمیکل یا پری زرویٹیو کے استعمال کے بغیر دودھ کی غذائیت کو یقینی بناتی ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ ہمارا یہ تعاون ڈبے میں محفوظ اور غذائیت سے بھرپوردودھ کے استعمال کی اہمیت کے بارے میں آگاہی بڑھانے کا ایک ذریعہ ہے۔“

اسلام آباد یونائیٹڈ کے سی ای او احسن لطیف نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ،”ہم ہمیشہ کی طرح اسلام آباد یونائیٹڈ پر مسلسل اعتماد کے لیے ٹیٹرا پیک کے شکر گزار ہیں۔ ہماری شراکت داری کے چھ سال مکمل ہونے پر ٹیٹرا پیک اسلام آباد یونائیٹڈفیملی کا ایک لازمی حصہ بن گیا ہے۔ٹیٹرا پیک  غذائیت اور صحت پر بھرپور توجہ دیتا ہے جو کہ سپورٹس کو فروغ دینے کے لئے نہایت اہم ہے۔ہم پُر امید ہیں کہ یہ شراکت داری پاکستان میں نوجوان کھلاڑیوں کے لئے مفید ثابت ہوگی۔ ڈبے میں محفوظ اور صحت بخش دودھ نہ صرف کھلاڑیوں بلکہ پوری قوم کو غذائیت کی فراہمی کے لیے درحقیقت اہم ہے۔“

جہاں پوری قوم پی ایس ایل کے سنسنی خیز سیزن 9 کا انتظار کر رہی ہے، وہیں ٹیٹرا پیک بھی اس پی ایس ایل کو مزید شاندار اور بامقصد بنانے کے لیے اپنی محفوظ اور صحت بخش دودھ سے متعلق آگاہی مہم کو آگے 

About admin

Check Also

Arshad Nadeem

اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم 4 سال کیلئے اوپو پاکستان کے کوالٹی ایمبیسیڈر نامزد

کراچی(این این آئی)معروف عالمی اسمارٹ فون برانڈ اوپو نے آج باضابطہ طور پر پاکستان کے …

Arshad Nadeem

میزان بینک نے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو اعزاز سے نوازا

کراچی: پاکستان کے اسٹار ایتھلیٹ اور جیولن تھرو میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو …

ILT

آئی ایل ٹی 20 کا فائنل دبئی اور ایم آئی ایمریٹس کے درمیان ہوگا

شارجہ: (16 فروری 2024) شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی ایل ٹی 20 سیزن …

Young Tenis Player

جوان ٹینس پلئیر اسلام آباد میں انتقال کرگئیں

کراچی: کراچی سے تعلق رکھنے والی نوجوان ٹینس پلئیر زینب علی نقوی اسلام آباد میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے