جمعرات , جنوری 9 2025
تازہ ترین

چائلڈ لائف فاؤنڈیشن نے بہترین ریسرچ ایوارڈ جیت لیا

دبئی : پاکستان میں بچوں کی جانیں بچانے والے ادارے چائلڈ لائف فاؤنڈیشن نے متحدہ عرب امارات میں منعقدہ انٹرنیشنل ایمرجنسی میڈیسن کانفرنس میں بہترین ریسرچ ایوارڈ جیت لیا

 امارات کی سوسائٹی برائے ہنگامی ادویات کانفرنس ہنگامی طبی معالجین کی ایمرجنسی میڈیسن کے شعبہ میں تحقیق کے اعتراف کا بین الاقوامی پلیٹ فارم ہے۔ اس اہم بین الاقوامی پلیٹ فارم پر چائلڈ لائف فاؤنڈیشن کی خدمات کا اعتراف چائلڈ لائف ایمرجنسی میڈیسن کے شعبہ میں غیرمعمولی خدمات اور پاکستان میں بچوں کی صحت کی بہتری کے لیے خدمات کی ادائیگی کی لگن کو ظاہر کرتا ہے۔

اس سال ہونے والی کانفرنس میں نہ صرف ایمرجنسی دیکھ بھال کو جدید بنانے کے لیے چائلڈ لائف کے عزم کو تسلیم کیا گیا بلکہ حکومت کے اشتراک سے ملک کے 200سرکاری ہسپتالوں میں بچوں کی ایمرجنسی دیکھ بھال کے سماجی اثرات کا بھی احاطہ کیا گیا۔ چائلڈ لائف فاؤنڈیشن کے تحت ان ہسپتالوں کے ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ میں مجموعی طور پر 750ایمرجنسی رومز کے بیڈزکا انتظام 24گھنٹے ہفتے میں 7روز چلایا جارہا ہے۔ چائلڈ لائف کی خدمات کے اثرات کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اب تک 7.5ملین بچوں کو ایمرجنسی علاج کی سہولت بلامعاوضہ فراہم کی جاچکی ہے جس سے سنگین طبی ایمرجنسی سے دوچار بچوں کی شرح اموات کو 4گنا کم کرنے میں مدد ملی ہے۔

ای سی ای ایم (ESEM)ایوارڈز کا انعقاد ایمرجنسی میڈیسن کے شعبے میں تحقیق کرنے والے معالجین کی خدمات کے اعتراف اور پذیرائی کے لیے ای ایس ای ایم کے قیام کے 10سال مکمل ہونے پر کیا گیا۔ چائلڈ لائف فاؤنڈیشن تسلسل کے ساتھ ایمرجنسی میڈیسن ایمرجنسی میڈیسن کی تحقیق میں حصہ لے رہا ہے اور دبئی میں 6سے 9 دسمبر 2023 کو ہونیو الی کانفرنس میں 2014سے کانفرنس کے آغاز سے اب تک کی جانیو الی اہم تحقیقات پر ایوارڈ کا حق دار قرار دیا گیا۔

اس بارے میں چائلڈ لائف فاؤنڈیشن کے سی ای او ڈاکٹر احسن ربانی نے کہا کہ ای ایس ای ایم کانفرنس 2023میں بہترین ریسرچ ایوارڈ ہمارے لیے قابل فخر ہے جو بچوں کے ایمرجنسی علاج اور دیکھ بھال کو جدید بنانے کے لیے چائلڈ لائف کی خدمات اور پختہ عزم کا اعتراف ہے۔ یہ کامیابی پاکستان کو بچوں کے لیے محفوظ بنانے کے عزم اور انتھک محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

About admin

Check Also

Heatstroke

پاکستان میں ہر سال 3.5 لاکھ افراد فالج کا شکار ہوتے ہیں

کراچی، 07 نومبر 2024: ماہرین فالج نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہر سال تقریباً …

Breast Cancer

ایشیا میں بریسٹ کینسر کی شرح میں پاکستان سب سے آگےہے

کراچی، 29 اکتوبر 2024: کو ڈاؤ میڈیکل کالج میں منعقدہ ایک اہم سمپوزیم میں پرنسپل …

China

چین کی طبی ٹیکنالوجی پاکستانی بچے کو انوکھی بیماری سے بچانے کا زریعہ

شنگھائی، 11 اکتوبر 2024: فوڈان یونیورسٹی کے چلڈرن ہسپتال کےشعبہ ہیماٹالوجی اورآنکولوجی کے ٹرانسپلانٹ ویئر …

Security

سیکیورٹی پیپرز لمیٹڈ کے زیر اہتمام چھاتی کے سرطان سے آگاہی سیشن کا انعقاد

کراچی،10اکتوبر 2024: سیکیورٹی پیپرز لمیٹڈ (ایس پی ایل) نے انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے