جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
Karandaaz and Bank Alfalah

خواتین کارکنوں کی مالی شمولیت میں اضافے کے لیے کارانداز اور بینک الفلاح کی شراکت داری

کراچی:پاکستان کے سب سے بڑے کمرشل بینکوں میں سے ایک، بینک الفلاح نے کارانداز کے ساتھ پاکستان میں خواتین کارکنوں کے نیٹ ورک کو وسعت دینے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ شراکت داری کے اس معاہدہ پر کارانداز کے چیئرپرسن سلیم رضا، بینک الفلاح کے صدر و سی ای او عاطف باجوہ، سی ای او کارانداز وقاص الحسن، ڈیجیٹل بینکنگ کے گروپ ہیڈ محمد یحییٰ خان، اور بینک الفلاح اور کارانداز کے اعلیٰ حکام کی موجودگی میں دستخط کیے گئے۔

اس شراکت داری کا مقصد پاکستان میں خواتین کی مالی شمولیت کو فروغ دینا ہے، اور یہ کارانداز کے خواتین کے مالیاتی شمولیت (WFI) پروگرام کے مقاصد سے ہم آہنگ ہے۔ یہ تعاون خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے اور مالیاتی شعبے میں رسائی کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

اس اہم شراکت داری میں بینک الفلاح کے خواتین ورکرز کے نیٹ ورک کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے، خاص طور پر ڈیجیٹل برانچ لیس بینکنگ کے دائرے میں، جس کا مقصدگھریلو ترسیلات زر،لوگوں کو گورنمنٹ کی ادائیگیاں، ای کامرس اور QR لین دین، رقم کی منتقلی، یوٹیلٹی بلز کی ادائیگی اور ایئر ٹائم سے متعلق لین دین جیسی سروسز فراہم کرنا ہے۔

معاہدہ کے تحت بینک الفلاح ملک کے مختلف علاقوں میں خواتین ایجنٹس کو شامل کر کے انہیں تکنیکی طور پر فعال کرے گا جیسے کہ ترسیلات زر کا مناسب استعمال، جہاں ہماری خواتین صارفین کو سروس حاصل کرنے اور اپنے فون نمبرز کا تبادلہ کرنے میں زیادہ آسانی ہوگی۔

کارانداز کے سی ای او وقاص الحسن نے کہا کہ، ”بینک الفلاح کے ساتھ ہمارا تعاون کار انداز کی ڈیجیٹلائزیشن اور صنفی طور پر مالیاتی شمولیت کے عزم کو واضح کرتا ہے۔ نیٹ ورک کی یہ توسیع سٹیٹ بینک آف پاکستان کے بینکنگ برائے مساوات کے وسیع مقصد سے ہم آہنگ ہونے کے ساتھ ساتھ دیگر مالیاتی اداروں کے لیے پیروی کی ایک مثال ہے۔ یہ شراکت داری نہ صرف مالیاتی شعبے میں صنفی مساوات کے لیے کارانداز کے عزم کو تقویت دیتی ہے بلکہ عالمی سطح پر مالیاتی شمولیت کی جدید سوچ کے لیے پاکستان کو رول ماڈل کے طور پر سامنے لاتی ہے۔“

بینک الفلاح کے صدر اور سی ای او عاطف باجوہ نے کہاکہ،”یہ تعاون مالی شمولیت کو آگے بڑھانے میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ ہم خواتین کارکنوں کی حمایت اور انہیں بااختیار بنانے، ڈیجیٹل بینکنگ کی کامیابی کو آگے بڑھانے اور پاکستان بھر میں خواتین کے لیے مالی شمولیت کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہیں۔ یہ شراکت داری پاکستان میں مالیاتی طورپر ایک جامع اور قابلِ رسائی ایکو سسٹم کی تشکیل کے ہمارے مشن سے ہم آہنگ ہے۔“

کارانداز کے ڈائریکٹر ڈیجیٹل فنانشل سروسز شرجیل مرتضیٰ نے اس تاریخی کامیابی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ،”خواتین کی مالی شمولیت کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے خواتین کارکنوں کانیٹ ورک ایک اہم ذریعہ ہے۔ تاہم، فی الحال ملک میں خواتین ایجنٹس کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے اس لیے بینک الفلاح کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے کارانداز کا مقصد خواتین ایجنٹ نیٹ ورک کو بڑھانا اور اسے فعال رکھنا ہے جو یقینی طور پر ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی ملکیت میں اضافہ، مالیاتی سروسزکے استعمال اور، سب سے اہم، خواتین کی معاشی خودمختاری کاباعث بنے گا۔“

اس اقدام کی مرکزی سوچ یہ ہے کہ سماجی اور ثقافتی رکاوٹوں کی وجہ سے خواتین صارف اکثر اوقات خواتین ایجنٹس کے ساتھ بات چیت کو زیادہ بہتر محسوس کرتی ہیں۔ اس سے پہلے چھوٹے پیمانے پر کی گئی کوششوں کو کم کامیابیاں ملی ہیں، بینک الفلاح کا اس سرگرمی کو وسیع و تجارتی پیمانے پر شروع کرنے کاعزم ایک اہم اقدام ہے جس کی کامیابی سے خواتین ایجنٹس کے ذریعے مالیاتی منظر نامے کو نئی شکل دینے، خواتین کی مالی شمولیت کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے اور دوسرے بینکوں کواس کی پیروی کے لیے تجارتی طورپر قابل عمل نمونہ بنا کر پیش کیا جاسکے گا۔

About admin

Check Also

SBP

اسٹیٹ بینک نے اسلام آباد ایکسچینج کمپنی کا اجازت نامہ معطل کردیا

کراچی، 15 نومبر 2024: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے قوانین اور ضوابط کی خلاف ورزی …

MB

میزان بینک کا برانچ نیٹ ورک ایک ہزار سے تجاوز کر گیا

کراچی، 24 اکتوبر 2024: میزان بینک نے اپنے برانچ نیٹ ورک میں ایک اہم سنگ …

MB

میزان بینک کو 9 ماہ میں 77.5 ارب روپے کا منافع

میزان بینک لمیٹڈ (ایم ای بی ایل) نے 2024 کی تیسری سہ ماہی کے مالی …

SBP

دو برس کی مشکلات کے بعد ملکی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن

کراچی، 18 اکتوبر 2024: بینک دولت پاکستان نے گورنر کی سالانہ رپورٹ برائے مالی سال …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے