لاہور: نیسلے کا پاکستان میں توانائی کے شعبے میں 2 ارب روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان کرتے ہوئے پہلے مرحلے میں 2.5میگا واٹ کے سولر پاور پلانٹ کا افتتاح کیا ۔ یہ پلانٹ کبیر والا فیکٹری میں 480ملین روپے کی سرمایہ کاری سے مکمل کیا گیاہے جس کا مقصد سالانہ 1800 ٹن گرین ہاﺅس گیس کے اخراج میں کمی کرنا ہے۔
نیسلے پاکستان کی 2بلین روپے کی سرمایہ کاری میں پاکستان میں دیگر پلانٹس پر دو بائیوماس بوائلرز اوراضافی سولر پاور پلانٹ شامل ہیں۔یہ اقدام گرین ہاﺅس گیس کے اخراج کو کم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے جس کے تحت 2050تک کاربن کے اخراج کو صفر(Net Zero) پر لانے کے ساتھ ساتھ حکومت پاکستان کی اقوام متحدہ کے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے عہد کے مطابق قابل تجدید توانائی پر خصوصی توجہ دینا ہے۔
پاور پلانٹ کا افتتاح کرتے ہوئے پاکستان میں سویٹزر لینڈ کے سفیر گیورگ اسٹائنر نے کہا”نیسلے پاکستان کی گزشتہ 35برسوں سے پاکستان میں مسلسل سرمایہ کاری اور موجودگی ملک پر اس کے اعتماد کا اظہار ہے۔یہ سولر پاور پلانٹ نیسلے پاکستان کے صاف ماحول کےلئے پاکستان کے لوگوں کےلئے کرئٹنگ شیئرڈ ویلیو کےلئے اس کے عزم کا ثبوت ہے۔یہ سولر پلانٹ 2030 تک 60فیصد تک قابل تجدید توانائی حاصل کرنے کے لیے پاکستان نیشنلی ڈیٹرمنڈ کنٹری بیوشن (NDC ) کے عزم کو حاصل کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔
اس موقع پرجیسن آوانسینا ، چیف ایگزیکٹو آفیسر، نیسلے پاکستان نے کہا” جیسا کہ ہم پاکستان میں ہماری موجودگی کا 35سالہ جشن منارہے ہیں، ہم قابل تجدید توانائی اور پائیدار اقدامات میں سرمایہ کاری بڑھا کر ملک کے مستقبل کےلئے ہماری ویلیو چین کے ذریعے مثبت اثرات مرتب کرنے کےلئے پرعزم ہیں۔“
انہوں نے مزید کہا”ہم قابل تجدید توانائی کے استعمال میں تیزی لارہے ہیں اور سولر پاور پلانٹ کاافتتاح قابل تجدید توانائی کی طویل المدت حکمت عملی اور شیخوپورہ فیکٹری اور دیگر فیکٹریوں میں بہت جلد بائیو ماس بوائلرز اور اسی طرح کے سولر پلانٹ کے افتتاح کےلئے مستقبل کے منصوبوں کا حصہ ہے۔
نیسلے نے اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف ایس ڈی جیز 13اور 15کے مطابق 2025 تک کاربن کے اخراج میں 20فیصد کمی(2018کی بیس لائن کے مقابل)، 2030تک نصف جبکہ 2050تک زیرو پر لانے کے عزم کا اعلان کیا۔
پاکستان میں اپنے کاروبار کے 35سال مکمل ہونے پر نیسلے غیر ملکی آمدن کے حصول کےلئے 20ممالک میں برآمدات کو بڑھا کر 18ملین امریکی ڈالر تک لاکر معاشی ترقی کےلئے بھی عزم کا اظہار کرتا ہے۔نیسلے پاکستان نے مقامی سطح پر مصنوعات کی تیاری کو تقویت دی ہے ، نیسلے نے مقامی انڈسٹری کو مضبوط بناتے ہوئے 2023میں 90فیصد خام اور پیکیجنگ ضروریات مقامی سطح سے پوری کیں۔
نیسلے پاکستان ملک میں اپنی چار مینوفیکچرنگ سائٹس اور مشروبات اور خوراک کی وسیع رینج کے ساتھ لاکھوں پاکستانیوں کو ذائقہ سے بھرپور اور متوازن خوراک فراہم کرنے میں مدد کررہا ہے۔کمپنی نے صرف گزشتہ سال تمام عمر کے افراد کو ویلیو ایڈڈ غذائیت کے 2.49بلین صحت بخش اور غذائیت سے بھرپور سرونگز فراہم کی ہیں۔