جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
PV system

ہواوے نے پاکستانی پی وی سسٹمز کے لیے وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آ باد: پاور انفراسٹرکچر بورڈ(پی پی آئی بی)، سی ای آر اے ڈی اور ہواوے پاکستان نے مشترکہ طور پر فوٹو وولٹک سسٹمز کے لئے آرک فالٹ سرکٹ انٹرپٹر ((اے ایف سی آئی) پر وائٹ پیپر جاری کر دیا ہے،یہ شمسی توانائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایک بڑی پیش رفت کی نشاندہی کرتا ہے۔

گوادر پرو کے مطابق نجی پاور اینڈ انفراسٹرکچر بورڈ (پی پی آئی بی)ور سینٹر فار ایڈوانسڈ ریسرچ ان انجینئرنگ اینڈ ڈیولپمنٹ (سی ای آر اے ڈی)کے ساتھ تعاون کی کوششوں کے نتیجے میں یہ آغاز پاکستان میں پی وی پاور پلانٹ کی ترقی کے طریقہ کار کو از سر نو ترتیب د یگا۔

ٹیکنیکل وائٹ پیپر لانچ کی تقریب میں ہواوے پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایتھن سن نے شرکت کی جنہوں نے جدید پی وی ٹیکنالوجی کی ترقی کو فروغ دینے میں اے ایف سی آئی کی اہمیت پر زور دیا کیونکہ یہ پی وی پاور اسٹیشنز کی ترقی میں شامل کاروباری اداروں کے لئے ایک منظم حوالہ فراہم کرسکتا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق سن نے کہا یہ دستاویز متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے لئے ایک جامع گائیڈ کے طور پر کام کرتی ہے، جس میں ترقیاتی پس منظر، تکنیکی اصولوں، چیلنجز، خصوصیات اور اے ایف سی آئی ٹیکنالوجی کی تصدیق اور تشخیص کے ٹھوس نتائج کی وضاحت کی جاتی ہے۔

گوادر پرو کے مطابق نجی پاور اینڈ انفراسٹرکچر بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر شاہ جہاں مرزا نے ہواوے کی ٹیکنالوجی کی ترقی کے عزم کو سراہتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اس جدید ٹیکنالوجی کو متعارف کروانا پاکستان کے توانائی کے چیلنجز کو حل کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ شاہ جہاں مرزا نے زور دے کر کہاکہ یہ وائٹ پیپر ایک جا مع انڈسٹری گائیڈ ہے، ساتھ ہی ہواوے کی بصیرت اور صلاحیتوں نے بلاشبہ اس کی کوششوں کی قدر میں اضافہ کیا ہے، جس سے تخمینے کے نتائج کی معتبریت کو مزید تقویت ملے گی۔

گوادر پرو کے مطابق پاکستان میں ہواوے اسمارٹ پی وی بزنس سلوشنز کے ایک عہدیدارنے گوادر پرو کو بتایا کہ اب تک ہواوے کا اسمارٹ پی وی کاروبار تقریبا 10 سال سے پاکستانی مارکیٹ میں داخل ہوچکا ہے۔ ملک میں سیکڑوں میگاواٹ سے زائد پی وی سسٹم کی فراہمی کے ساتھ، جس میں صنعتی اور تجارتی منظرنامے جیسے شاپنگ مالز، اسپتالوں، سیمنٹ پلانٹس اور ٹیکسٹائل فیکٹریوں کے ساتھ ساتھ گھریلو منظرنامے کا احاطہ کیا گیا ہے، جن میں سے سب سے بڑا واحد منصوبہ، اسکاٹیک سکھر 150 میگاواٹ کا منصوبہ کامیابی سے فراہم کیا گیا ہے اور گرڈ سے منسلک کیا گیا ہے۔

ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اور موجودہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو فوٹو وولٹک، انرجی اسٹوریج، کلاڈ، اور اے آئی ٹیکنالوجیز کے ساتھ ضم کرکے، ہم نے فیوژن سولر انٹیلیجنٹ آپٹیکل اسٹوریج سلوشنز فراہم کیے ہیں، جو بجلی کی پیداوار، ٹرانسمیشن اور تقسیم کے ساتھ ساتھ بجلی کی کھپت سمیت پانچ بڑے منظرناموں کے لئے موزوں ہیں، اسمارٹ آپٹیکل اسٹوریج جنریٹرز، اسمارٹ سٹرنگ انرجی اسٹوریج سسٹم، صنعتی اور تجارتی اسمارٹ پی وی سلوشنز، ہوم سمارٹ پی وی حل، اور اسمارٹ مائیکروگرڈ حل لیانگ نے نوٹ کیا۔

یہ سب موثر طریقے سے فوٹو وولٹک پاور اسٹیشنوں کی لیولائزڈ لاگت (ایل سی او ای) کو ان کی زندگی کے دوران کم کرتے ہیں اور گرڈ کی کارکردگی کو بہتر بناتے ہیں۔دونوں فریقین متفقہ طور پر اس بات پر متفق ہیں کہ اے ایف سی آئی وائٹ پیپر مزید جدت طرازی کے لیے محرک کا کردار ادا کرے گا اور پائیدار، محفوظ اور توانائی کی بچت سے بھرپور توانائی کے حصول میں جدید ٹیکنالوجیز کے انضمام کے لیے ایک نیا معیار قائم کرے گا۔

About admin

Check Also

Qatar

قطر سڑکوں کا رنگ سیاہ سے نیلا کرنے والی پہلی سلطنت

قطر، 19 اکتوبر 2024: ماحولیاتی ماہرین کا کہنا ھے کہ یہ مُعاملہ دن کی گرمیوں …

SSGC

سوئی سدرن گیس کمپنی کا وضاحتی اعلامیہ

کراچی، 17 اکتوبر 2024: یہ وضاحتی بیان سوئی سدرن کی جانب سے صارفین کے گیس …

PTA

پی ٹی اے کا غیر قانونی سمز کے خلاف آپریشن

کراچی، 14 اکتوبر 2024: پی ٹی اے نے کہا ہے کہ فوت شدہ افراد کے …

China

چین کی طبی ٹیکنالوجی پاکستانی بچے کو انوکھی بیماری سے بچانے کا زریعہ

شنگھائی، 11 اکتوبر 2024: فوڈان یونیورسٹی کے چلڈرن ہسپتال کےشعبہ ہیماٹالوجی اورآنکولوجی کے ٹرانسپلانٹ ویئر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے