کراچی: 02 جنوری 2024۔۔۔۔پاکستا ن کے صف اول کے بینکو ں میں سے ایک،بینک الفلاح نے اپنی1000ویں برانچ اور 2ٹریلین روپے سے زائد کے ڈپازٹس کے ساتھ دواہم سنگ میل حاصل کرلئے ہیں۔یہ کامیابی ترقی کیلئے بینک کے پائیدار عزم کی عکاسی کرتا ہے اورملک کے بینکاری کے شعبہ میں ایک اہم مالیاتی ادارے کے طور پر اس کی پوزیشن کو مزید مستحکم کرتا ہے۔
بینک الفلاح کی1000ویں برانچ کا آغاز،26سال قبل1997میں چیئرمین عزت مآب شیخ نہیان مبارک النہیان کی قیادت میں ابو ظہبی کے معزز سرمایہ کاروں کی جانب سے کراچی،لاہور اور راولپنڈی میں حبیب کریڈٹ اینڈ ایکس چینج بینک لمیٹڈ کی تین شاخوں کے حصول سے شروع ہونے والے سفر کی یاد دلاتا ہے۔پاکستان میں بینکاری کے منظر نامے کو تبدیل کرنے اور اور فنانس تک رسائی کو بہتر بنانے کے عزم کے ساتھ بعد ازاں اس ادارے کا نام ”بینک الفلاح“رکھ دیا گیا،جس نے دو دہائیوں سے مسلسل جدت اور صارف کی ضرورت کو مد نظر رکھا ہوا ہے۔
بینک نے 1ٹریلین روپے کے ڈپازٹس سے 2ٹریلین روپے کے ڈپازٹس تک پہنچنے کا اہم سنگ میل محض ڈھائی برس میں عبور کیا،اس دورا ن قومی اور بین الاقوامی سطح پر مشکل معاشی حالات چھائے رہے،تاہم اس کے باوجود اس مشکل وقت میں بینک کی ترقی اور شاندار کارکردگی بینک کے ساتھیوں کی لگن اور انتھک محنت کا ایک شاندار ثبوت ہے۔
اس اہم موقع پر دو دہائیوں سے بھی قبل بینک الفلاح کا خواب دیکھنے والے فخر سے لبریز شخصیت چیئرمین عزت مآب شیخ نہیان مبارک النہیان نے کہا کہ ”دو دہائیوں سے بھی قبل پاکستا ن کے بینکاری شعبہ میں تبدیلی پر ہمارا یقین تھا،اور آج وہ خواب پورا ہوگیا ہے،کیونکہ ہم بینکاری کی صنعت میں ایک اہم قوت کے طور پر ابھر ے ہیں۔اپنی1000ویں برانچ کے افتتاح اور2ٹریلین روپے کے ڈپازٹس کو عبور کرنے کی اہم وجہ میں صارف کی ضرورت کو توجہ کا مرکز بنانے اور جدت کے پائیدار اقدار کو قرار دیتا ہوں،جس نے بینک الفلاح کو ترقی کی جانب گامزن کردیا ہے۔“
بینک الفلاح کے صدر اور سی ای او عاطف باجوہ نے بینک کے اس سفر پر فخر کا اظہار کیا جو اس کے بہترین ہونے کا ثبوت ہے اور کہا کہ”اپنی1000ویں برانچ اور 2ٹریلین روپے کے ڈپازٹس کے سنگ میل کو عبور کرتے ہوئے،ہم بینکاری کے منظر نامے میں تبدیلی کی اپنی مسلسل کوششوں کا اعادہ کرتے ہیں اور ڈیجیٹل مستقبل کے از سر نو تصور کے ساتھ لوگوں کی بینکاری ضروریات کے مطابق خدمات کی فراہمی کا عزم کرتے ہیں۔ہماری حالیہ ڈیجیٹل سروس کی پیشرفت پاکستان میں بینکاری کے منظر نامے کی نئی تعریف کرتے ہوئے جدید حل کیلئے ہمارے عزم کو اجاگر کرتی ہے۔“
آج بینک الفلاح ایک ممتاز مالیاتی ادارہ ہے،جو کمرشل،ریٹیل،اسلامک،کارپوریٹ انوسٹمنٹ اور ڈیجیٹل بینکنگ سروسز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہا ہے،جو پاکستان میں صارفین کو غیر معمولی تجربات کی فراہمی اور لوگوں کی مالی شمولیت میں اضافہ کا باعث بن رہی ہیں۔بینک،عوامی،نجی اور سول سوسائٹی کے اسٹیک ہولڈرزکے ساتھ تعاون پر مبنی کوششوں پر کاربند ہے،جس سے”کیئرنگ بینک“کے طور پر اس کے کردار کو تقویت ملتی ہے۔
ینک االفلاح 2020میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد کیلئے کارپوریٹ سیکٹر میں سب سے زیادہ عطیات دینے والا رہا،اس نیک اقدام کا مقصد سیلاب کی تباہ کاریوں سے شدید متاثر ہ علاقوں کے رہائشیوں کی بحالی اور معمولات زندگی تک واپسی کی سہولت فراہم کرنا ہے۔
بینک الفلاح،جامع اور پریشانی سے پاک بینکاری کے تجربہ کی فراہمی کیلئے ڈیجیٹل بینکنگ میں سب سے آگے رہا ہے۔اس نے مختلف خدمات متعارف کرائی ہیں،جن کا مقصد صارفین کو برانچ میں یا اپنے گھروں پر آرام سے مالیاتی انتظا م کاری کی سہولت فراہم کرنا ہے۔
بینک الفلاح جدت میں سب سے آگے ہے اور ڈیجیٹل بینکنگ کے تجربہ میں اضافہ کیلئے مسلسل کوشاں ہے۔”پاکستان کی پہلی ڈیجیٹل لائف اسٹائل برانچ“کا آغازبینک کیلئے ایک اہم کامیابی ہے،جس سے ڈیجیٹل جدت کو روزمرہ کی کی زندگی کے مختلف پہلوؤں میں ضم کرنے کے حوالے سے بینک کے عزم کا اظہار ہوتا ہے۔مزید بر آں ”ڈیجیٹل پیمنٹ سیلز اینڈ سروس سینٹرز“کا حالیہ افتتاح تاجروں اور چھوٹے کاروباریوں کو خود کار ادائیگیوں کیلئے بنانے کیلئے بینک کے عزم کا کو ظاہر کرتا ہے۔یہ اسٹریٹجک اقدام مالیاتی لین دین کو آسان بناتا ہے اور پاکستان میں مالی شمولیت میں اضافہ میں اہم کردارادا کرے گا۔