کابل: پنجشیر کے مائنز اینڈ پیٹرولیم ڈیپارٹمنٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ اس صوبے کی کانوں سے حال ہی میں حاصل کیا گیا 2746 قیراط زمرد ملکی تاجروں کو 80 ہزار ڈالر میں فروخت کردیا گیا۔
صوبائی محکمہ مائنز اینڈ پیٹرولیم کے ڈائریکٹر مولوی قاسم امیری نے بتایا کہ پنجشیر کی کانوں سے تازہ نکالا گیا زمرد پنجشیر کے گورنر حافظ محمد آغا حکیم، پنجشیر مائننگ مانیٹرنگ کمیٹی کے عہدیداروں کی موجودگی میں بولی کے ذریعے ملکی تاجروں کو فروخت کیا گیا۔
واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھی اس صوبے کا 2 ہزار 118 قیراط زمرد ملکی تاجروں کو 1لاکھ 23 ہزار 400 ڈالر میں فروخت کیا گیا تھا۔