جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
WORLD CUP

رواں سال ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ابتدائی شیڈول تیار

اسلام آباد: رواں سال ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ابتدائی شیڈول تیار کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق ہر آئی سی سی ایونٹ کی طرح اس بار بھی پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 4 جون سے 20 جون تک امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہوگا جس میں 20 ٹیمیں شرکت کریں گی۔ پہلے راؤنڈ میں پانچ، پانچ ٹیمیں چار گروپس میں مقابلہ کریں گی۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت کے ساتھ گروپ میں آئرلینڈ، کینیڈا اور میزبان امریکا بھی شامل ہے اس لیے پہلے راؤنڈ میں اس گروپ کے زیادہ تر میچز امریکا میں ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم پہلا میچ 6 جون کو ڈیلیس میں امریکا کے خلاف کھیلے گی جس کے بعد 9 جون کو نیویارک میں پاکستان اور بھارت کا میچ تجویز ہے جبکہ 11 جون کو پاکستان اور کینیڈا کا میچ نیویارک میں ہی ہوگا۔ 16 جون کو پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان میچ فلوریڈا میں شیڈول ہے۔پہلے راؤنڈ میں شریک ہر چار گروپس میں سے دو ٹاپ ٹیمیں سپر ایٹ راؤنڈ میں کوالیفائی کریں گی جہاں انہیں 2 گروپس میں تقسیم کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی نے فیڈ بیک اور منظوری کے لیے یہ شیڈول بورڈز اور براڈ کاسٹرز کو بھیج دیا ہے اور اب جلد ہی حتمی شیڈول جاری کردیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق پاک بھارت میچ کی ٹائمنگ اور برصغیر کے ٹائم زون کے فرق کی بنیاد پر یہ میچ ایک روز قبل کرانے کا آپشن بھی موجود ہے۔واضح رہے کہ نیویارک پاکستان کے وقت کے مطابق دس گھنٹے پیچھے ہے اور وہاں دوپہر میں شروع ہونے والا میچ یہاں رات گئے شروع ہوگا۔9 جون کو اتوار ہے اور اس امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا کہ یہ میچ 8 جون کو رکھ دیا جائے تاکہ اس کی فالوونگ متاثر نہ ہو۔

About admin

Check Also

Arshad Nadeem

اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم 4 سال کیلئے اوپو پاکستان کے کوالٹی ایمبیسیڈر نامزد

کراچی(این این آئی)معروف عالمی اسمارٹ فون برانڈ اوپو نے آج باضابطہ طور پر پاکستان کے …

Arshad Nadeem

میزان بینک نے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو اعزاز سے نوازا

کراچی: پاکستان کے اسٹار ایتھلیٹ اور جیولن تھرو میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو …

ILT

آئی ایل ٹی 20 کا فائنل دبئی اور ایم آئی ایمریٹس کے درمیان ہوگا

شارجہ: (16 فروری 2024) شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی ایل ٹی 20 سیزن …

Young Tenis Player

جوان ٹینس پلئیر اسلام آباد میں انتقال کرگئیں

کراچی: کراچی سے تعلق رکھنے والی نوجوان ٹینس پلئیر زینب علی نقوی اسلام آباد میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے