کراچی: پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں اربوں روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں میں گھپلوں اور کام غیر معیاری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کی مانیٹرنگ ٹیم نے کراچی میں غیر معیاری ترقیاتی کام کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے اور اس کی رپورٹ میں شہر قائد میں اربوں روپے مالیت سے بننے والے ترقیاتی منصوبوں میں گھپلوں اور کام غیر معیاری ہونے کا انکشاف کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت کے "کلک پروجیکٹ کے تحت 32 ارب روپے کے منصوبوں میں گھپلے کیے گئے ہیں۔مانیٹرنگ ٹیم نے پہلے فیز میں 157 اسکیمیں مانیٹر کیں جس میں 100سے زائد منصوبوں میں غیر معیاری کام کا پتہ چلا جب کہ دوبارہ 50 اسکیموں میں سے 31 پر غیر معیاری کام ہونے کا انکشاف ہے۔مانیٹرنگ ٹیموں کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ افسران نے استعمال شدہ پیور روڈز بنائے۔محکمہ منصوبہ بندی نے ورلڈ بینک کو بھی کراچی میں ہونے ولے اس غیر معیاری کام کی تفصیلات سے آگاہ کر دیا ہے۔