کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر)نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے لاکھوں نان فائلرز کو حتمی نوٹس جاری کردیے، ہیں جس کے بعد ان کے ہوٹیلیٹی کنکشنز کاٹنے کا عمل شروع کیا جائے گا۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے رواں مالی سال 15 لاکھ افراد کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے مشن پر کام تیز کردیا ہے۔
گزشتہ سال کے آخری دن ایف بی آر ہیڈ کوارٹر میں بات کرتے ہوئے چئیرمین امجد زبیر ٹوانہ نے بزنس ریکارڈر کو بتایا تھا کہ کنیکشن کاٹنے اور موبائل سمیں بلاک کرنے کی مشق جنوری 2024 میں نافذ ہو جائے گی۔ایف بی آر نے نان فائلرز کو بجلی، گیس اور موبائل فون کنکشن منقطع کرنے کا حتمی انتباہ جاری کردیا ہے۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ٹیکس گوشوارے فائل نہ کرنے کی صورت میں قانون حرکت میں آئے گا اور ٹیکس قوانین پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے والے نان فائلرز کے بجلی، گیس اور موبائل کنکشن منقطع کردیے جائیں گے۔