جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
peanuts

پنجاب میں گزشتہ سال دو لاکھ 36 ہزار ایکڑرقبہ پرمونگ پھلی کاشت کی گئی

مکوآنہ: صوبہ پنجاب میں گزشتہ سال کل236000ایکڑرقبہ پر مونگ پھلی کی کاشت اور9.78من فی ایکڑاوسط پیداوار کے حساب سے کل 86.42ہزار ٹن پیداوار حاصل کی گئی جبکہ مونگ پھلی بارانی علاقوں میں موسم خریف کی اہم ترین نقد آور فصل ہے،اسی لئے مونگ پھلی کی فصل بارانی علاقہ کے کاشتکاروں کی معاشی حالت سنوارنے اور ان کا معیار زندگی بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے،یہی وجہ ہے کہ مونگ پھلی کو سونے کی ڈلی بھی کہا جاتا ہے جس کے بیج میں 44سے 56فیصد تک اعلیٰ معیار کا تیل اور 22سے30فیصد لحمیات پائے جاتے ہیں،اسلئے مونگ پھلی کا غذائی استعمال صحت وتندرستی کو برقرار رکھنے کیلئے مفید ثابت ہوسکتا ہے۔

ڈویژنل ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آبادچوہدری عبدالحمید نے بتایا کہ تجربات سے ثابت ہے کہ اگر ہم زمین کا صحیح انتخاب وتیاری، اچھا بیج، مناسب اور متناسب کھادوں کا استعمال، بروقت کاشت، برداشت ودیگر زرعی عوامل اور ماہرین کی سفارشات پر عمل کریں تو مونگ پھلی کی فی ایکڑ پیداوار میں نمایاں اضافہ کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مونگ پھلی کی فی ایکڑ پیداوار میں کمی کی وجہ نئی اقسام کا بیج اور جدید فنی مہارتوں کو بروئے کار نہ لانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وقت کی ضر ورت ہے کہ ہم ایسی منصوبہ بندی کریں جس سے مونگ پھلی کی فی ایکڑ پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ زیادہ پیداوار حاصل کرنے کیلئے خالص صحت مند اور بیماریوں سے محفوظ بیج کا استعمال ضروری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مونگ پھلی کی فصل کیلئے گرم مرطوب آب وہوا موزوں ہے اور دوران بڑھوتری مناسب وقفوں سے بارش اس کی بہتر نشوونما کیلئے ضروری ہے اور بارانی علاقوں کے زمینی وموسمی حالات میں یہ دونوں خصویات موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مونگ پھلی کی کاشت سے لیکر برداشت تک کے عوامل اور اسکی ترقی دادہ اقسام کی کاشت کیلئے موزوں آب و ہوا، شرح بیج، وقت کاشت، زمین کی تیاری، طریقہ کاشت،کھادوں اور پانی کا استعمال، چھدرائی، گوڈی، جڑی بوٹیوں کی تلفی، کیڑوں اور بیماریوں سے تحفظ کے حوالے سے ماہرین کو کسانوں کی مناسب رہنمائی کرنی چاہیے۔

About admin

Check Also

Sugar export

شوگر ملوں نے 10 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت مانگ لی

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ملک کی شوگر …

Sugar

سندھ حکومت کا شگر ملز مالکان اور کاشتکار رہنماؤں کے ساتھ اعلی سطحی اجلاس

کراچی: 09 اکتوبر 2024، سندھ حکومت کا شگر ملز مالکان اور کاشتکار رہنماؤں کے ساتھ …

Ex Governor

پاکستان میں سرمایہ کاری کے شعبے میں بڑی پیش رفت

اسلام آباد۔ 8اکتوبر2024 : پاکستان میں سرمایہ کاری کے شعبے میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے …

Cotton

مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کا بھاؤ مستحکم رہا

کراچی: 05 اکتوبر 2024، مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران پھٹی کی رسد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے