جمعرات , جنوری 9 2025
تازہ ترین

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ ,ہائیر پاکستان کی ویلیو چین کے لیے ڈیجیٹل مالی خدمات فراہم کرے گا

کراچی:اسٹینڈرڈ چارٹرڈ اور ہائیر پاکستان نے حال ہی میں ایک اسٹریٹجک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان، ہائیر پاکستان کو ورچوئل اکاؤنٹ فراہم کرے گا تاکہ اس کی ویلیو چین کو ڈیجیٹائزکر کے کیش فلو کو بہتر بنایا جا سکے۔

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ، ہائیر پاکستان کے 1300 ڈیلرز کی کے لیے کاغذی ادائیگیوں کو ورچوئل اکاؤنٹ سولوشن میں تبدیل کرے گاجس سے ڈیلروں کو چوبیس گھنٹے اور فی الفور (رئیل ٹائم) ڈیجیٹل ادائیگی کی سہولت حاصل ہوگی۔اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک، ہائیر پاکستان کو فی الفور کلیکشن نوٹیفکیشنز کے لیے اے پی آئی پر مبنی سروس بھی فراہم کررہا ہے جو انہیں اپنے ڈیلرز کو فوری طور پر اپلائنسز/گڈز جاری کرنے اور ڈیلرز کو فوری یا پیشگی ادائیگی کیلیے دی جانے والی مراعات کے حصول کے قابل بنا سکے گا۔

معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب میں اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان میں ٹرانزیکشن بینکاری کے سربراہ شیراز حیدر اور گلوبل سبسڈیز کے سربراہ علی حیدر زیدی نے بھی شرکت کی جبکہ ہائیر پاکستان کی جانب سے اس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر،فینگ ژیانفا، چیف فنانشل آفیسر، ژانگ ہاؤ،ڈائریکٹر فنانس، محمد فراز خان شریک ہوئے۔

اس موقع پر اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان کے کلائنٹ کوریج -کارپوریٹ کمرشل اینڈ انسٹی ٹیوشنل بینکنگ (سی سی آئی پی) کے سربراہ ارسلان نعیم نے کہا:”ہم اپنے کلائنٹس کے ساتھ مل کر صنعت کے معیارات کو بلند کرنے اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ہم مستقبل کے کاروباری ماڈلزکی بنیاد رکھ رہے ہیں۔ہم نے، ہائیر پاکستان جیسے کلائنٹ کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے اپنے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر سرمایہ کاری جاری رکھی ہوئی ہیں، انہیں فی الفور مسائل کے حل کی غرض سے اسمارٹ ڈیجیٹل حل فراہم کرتے ہیں اور ہم اپنے عالمی عزم پر پورا اترتے ہیں۔

ہائیر پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، فینگ ژیانفا نے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان کی اعانت اور ہائیر پاکستان کو ایک غیر معمولی ڈیجیٹل بینکاری پلیٹ فارم کی صورت میں عالمی معیار کے حل اور بے مثال کسٹمر سروس فراہم کرنے پر اس کا شکریہ ادا کیا۔جناب فینگ ژیانفا نے کہا:””اس ’ورچوئل اکاؤنٹ فار کلیکشن(وی اےسی) ‘کے حل کے ساتھ مالی تصفیے کے لیے کریڈٹ نوٹیفکیشن اے پی آئی کے ذریعے ہائیر پاکستان اب فوری طور پر واجبات کی وصولیوں کے قابل ہو گیا ہے۔ وصولیوں کے لیے یہ ڈیجیٹل سولوشن، ہائیر پاکستان کو اپنے مالی وسائل کو مزید بہتر بنانے اور کارکردگی میں زیادہ سے زیادہ بہتری لانے میں مددگار ثابت ہوگا۔“

About admin

Check Also

Governor state bank

گورنر اسٹیٹ بینک کی جانب سے سالانہ رپورٹ برائے مالی سال 2022-23جاری

کراچی: بینک دولتِ پاکستان کی جانب سے جاری کردہ گورنر کی سالانہ رپورٹ برائے مالی …

business community

ڈی جی رینجرز سندھ سے بزنس کمیونٹی کے وفد کی ملاقات

کراچی: چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے سابقہ صدور اور چیئر مین (بزنس مین گروپ) …

Islam

کیا اذان، تلاوت، کھانے کے دوران سلام کا جواب دے سکتے ہیں؟

سوال: اذان کے دوران، کھانا کھانے کے دوران یا قرآن کی تلاوت کے دوران سلام …

P2M SBP

اسٹیٹ بینک نے فرد سے دکاندار کو ادائیگی کی اجازت دے دی

کراچی: بینک دولت پاکستان نے اپنے زیرِ نگرانی مالیاتی اداروں کو ہدایات جاری کر دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے