کراچی:ماسٹر کارڈ اور یو بی ایل نے پاکستان میں ڈیبٹ کارڈ کے اجراء پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اپنی اسٹریٹجک کاروباری شراکت کی تجدید کی ہے۔اس کثیر سالہ تعاون میں یو بی ایل کو مالی شمولیت میں اضافہ کیلئے شراکتوں کو مواقعوں میں بدلنے،صارفین کی توقعات پر پورا اترنے اور ملک کے مسابقتی ڈیجیٹل ادائیگیوں کے منظر نامے میں کلید ی کردار ادا کرتے دیکھا جاسکے گا۔
یو بی ایل صارفین،پرکشش پیشکشوں،جدیدخصوصیات اور سہل خدمات کے ساتھ اپنے ماسٹر کارڈکے استعمال کی سہولت سے زیادہ لطف اندوز ہوں سکیں گے۔اس شراکت داری میں یہ توسیع ڈیجیٹل ادائیگیوں کے حل کا بھی احاطہ کرے گی،جس میں خاص طور پر ڈیبٹ کارڈ کے ذریعہ سرحد پار اور ای کامرس ادائیگیوں کی سہولت کی فراہمی شامل ہے۔
اس شراکت داری کے ذریعہ ماسٹر کارڈ،ڈیبٹ اور ورچوئل کارڈز کے ساتھ ساتھ سائبر اور انٹیلی جنس وسائل سمیت معروف ڈیجیٹل مصنوعات اور حل کے اپنے وسیع پورٹ فولیو تک رسائی بھی فراہم کرے گا۔یو بی ایل،ماسٹر کارڈ مشیران کے ساتھ کام کرے گا،جو اسے ماسٹر کارڈ کی بے مثال ادائیگی اور ٹیکنالوجی کی مہارت سے استفادہ کرنے کی سہولت دے گا۔
ماسٹر کارڈ مشرق وسطیٰ،شمالی افریقہ،ایسٹ کے کلسٹر جنرل منیجر جے۔کے۔خلیل کا کہنا ہے کہ ”بیس سال سے زائد کی وراثت کے ساتھ ماسٹر کارڈ،پاکستان کے متحرک ڈیجیٹل تبدیلی کے سفر کو سپورٹ کرنے اور اس کی معیشت میں کردار ادا کرنے کیلئے مارکیٹ لیڈرز کے ساتھ کام کرتا ہے۔ہمیں یو بی ایل کے ساتھ اپنی دیرینہ شراکت داری کی توسیع پر خوشی ہے،کیونکہ ہم تعاون اور جدت کے ایک نئے دور کا آغاز کررہا ہیں۔ماسٹر کارڈ اور یو بی ایل ملکر پاکستان کے لوگوں کیلئے نئے مواقع پیدا کرینگے،کیونکہ ہم سب کیلئے ایک جامع ڈیجیٹل معیشت کے قیام کیلئے شراکت داری کرتے ہیں۔“
یو بی ایل کے ہیڈ آف کنزیومر بینکنگ محمدانس نے کہا کہ ”عالمی ادائیگی کے نیٹ ورک سے منسلک ماسٹر کارڈ جیسی ڈیبٹ کارڈ کی پیشکشیں ایک سہل اور محفوظ صارف تجربہ کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ہمارے تعاون کے معاہدہ کی تجدید ہماری بینکاری خدمات کے استحکام اور بھروسہ کی ضامن ہے اور ادائیگیوں کی صنعت میں عالمی ٹیکنالوجی کے لیڈر کے طور پر ماسٹر کارڈ کی صلاحیتوں پرہمارے اعتماد کی تصدیق کرتی ہے۔یہ شراکت داری ہمیں اپنے تمام کارڈ صارفین کوفائدہ پہنچانے کیلئے ادائیگیوں کو تیز اور سہل بنانے کیلئے مشترکہ طور پر سرمایہ کاری کرنے کا موقع دے گی جبکہ ہمارے بینک کو پاکستان کی متحرک مارکیٹ میں مطابقت برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔“
پاکستان کے سب سے ترقی پسند اور جدت پسند بینکوں میں سے ایک کے طور پر پہچانے جانے والے یو بی ایل کے پاس ماسٹر کارڈ کے 18لاکھ ڈیبٹ کارڈ رکھنے والے صارفین کا پورٹ فولیو موجود ہے۔دونوں شراکت داروں نے 2010میں بینک کی دستخط کردہ تجویز کے تحت ملک کا پہلا پریمیم ڈیبٹ کارڈمتعارف کرایا،جس کے سات سا ل بعد پہلا پری پیڈ کارڈ متعارف کرایا گیا۔
ٹیگزBanks industry Pakistan SBP
Check Also
اسٹیٹ بینک نے اسلام آباد ایکسچینج کمپنی کا اجازت نامہ معطل کردیا
کراچی، 15 نومبر 2024: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے قوانین اور ضوابط کی خلاف ورزی …
میزان بینک کا برانچ نیٹ ورک ایک ہزار سے تجاوز کر گیا
کراچی، 24 اکتوبر 2024: میزان بینک نے اپنے برانچ نیٹ ورک میں ایک اہم سنگ …
میزان بینک کو 9 ماہ میں 77.5 ارب روپے کا منافع
میزان بینک لمیٹڈ (ایم ای بی ایل) نے 2024 کی تیسری سہ ماہی کے مالی …
دو برس کی مشکلات کے بعد ملکی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن
کراچی، 18 اکتوبر 2024: بینک دولت پاکستان نے گورنر کی سالانہ رپورٹ برائے مالی سال …