کراچی(این این آئی)معروف عالمی اسمارٹ فون برانڈ اوپو نے آج باضابطہ طور پر پاکستان کے فخر، اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے ساتھ 4 سالہ شراکت داری کا اعلان کیاہے۔اوپو کی جانب سے لاہور میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں ارشد ندیم کو اپنا کوالٹی ایمبیسیڈر مقرر کیا گیاہے۔ ارشد ندیم اپنے کھیل میں مہارت اور عمدگی کی علامت ہیں، اسی طرح اوپو اسمارٹ فونز اندسٹری میں پائیدار پراڈکٹس کے لیے جانا جاتا ہے۔
اوپو نے اپنی نئی آنے والی سیریز A3xکے لئے ارشد ندیم کے ساتھ شراکت داری کی ہے جواپنی قیمت کے لحاظ سے اس پرائس کیٹگری میں ایک بہترین انتخاب ہے۔یہ سیریز ملٹری گریڈ شاک ریزسٹنس،ڈیمیج پروف باڈی اور واٹر ریزسٹنس کے ساتھ آتی ہے،جو اسے روزمرہ استعمال کے لیے بہترین بناتی ہے۔اس کے علاوہ اس میں 5,100 mAh کی بڑی بیٹری اور45 W SUPERVOOCTM کی فاسٹ چارجنگ بھی موجودہے جس وجہ سے یہ سیریز چار سال کے لئے صارفین کو بہترین پرفارمنس فراہم کرے گی۔ایونٹ کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نےاوپو کہا کہ ”میں اوپو کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ جنہوں نے مجھے یہ شاندارموقع فراہم کیا۔
مجھے ایسے برانڈ کے ساتھ شراکت داری کرنے پر فخر ہے جو حقیقی معنوں میں معیاری پراڈکٹس بنانے کے لئے جانا جاتا ہے۔ اگلے چار سالوں میں، میں نہ صرف ایک پارٹنر کے طور پر بلکہ ایک صارف کے طور پر بھی اوپوکے قابل اعتماد اور پائیدار موبائل فونز کو استعمال کرنے کا تجربہ کروں گا ”۔اس کے علاوہ تقریب کے دوران اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نےاوپو کے تازہ ترین لانچ A3xفون کو جیولن کی طرح پھینک کر اسکی پائیداری کو چیک کرنے کا خصوصی مظاہرہ بھی کیا۔اوپو کے اس موبائل میں 1,000 nitsالٹرابرائٹ ڈسپلے،الٹرا والیوم موڈ،Snapdragon® 6s 4G Gen1موبائل پلیٹ فارم اورشاندارمیموری اور اسٹوریج جیسی اضافی خصوصیات موجود ہیں، اس وجہ سے OPPO A3x گیمنگ سے لے کر ویڈیو اسٹریمنگ تک ہر چیز میں صارفین کو شاندار تجربہ فراہم کرتا ہے۔اس شراکت داری کے بارے میں بات کرتے ہوئے OPPO پاکستان کے سی ای او جارج لانگ نے کہاکہ ”پاکستان کے فخر ارشد ندیم کے ساتھ 4 سالہ شراکت کا اعلان کرنا ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے۔ یہ شراکت داری ہمیں ایک ایسے چیمپیئن کے ساتھ کام کرنے کا موقع دے گی جوان کی کامیابی، عزم اور لگن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔OPPO ایسے پراڈکٹس بنانے پر یقین رکھتا ہے جو لمبے عرصے تک صارفین کاساتھ دیں،جیسے کہ ہماری نئی Aسیریز جسے ہم فخر کے ساتھ ”Durability Champion”کہتے ہیں۔ہم اس سفر کے لیے پرجوش ہیں اور پاکستان میں کھیلوں اور مستقبل کے چیمپئنزکو سپورٹ کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔ہم OPPOفیملی میں شامل ہونے پر ارشد ندیم کا شکریہ اداکرتے ہیں۔ OPPO A3xاب نیبولا ریڈ اور اوشین بلیو رنگوں کے ساتھ 34,999 روپے میں دستیاب ہے اوریہ اسمارٹ فون ملک بھر میں OPPO کے آفیشل اسٹورز پراور آن لائن خریداری کے لیے دستیاب ہے۔