جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
State-Bank

کمرشل بینکوں کی سروسز کے نام پر صارفین سے اربوں روپے کی لوٹ مار

کراچی: 30 ستمبر 2024، پاکستان کے کمرشل بینکنگ سیکٹر کی جانب سے سروسز کے نام پر کھاتہ داروں سے سالانہ اربوں روپے وصول کرنے پر وفاقی وزرات خزانہ اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے چپ سادھ لی۔کچھ بینک کھاتہ داروں کو اے ٹی ایم کے لئے مجبور کرتے ہیں جس کی فیس وہ 2000سے 20000 تک وصول کررہے ہیں۔

صارفین نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سروسز کے نام پر کی جانے والی اس لوٹ مار کا نوٹس لیا جائے۔تفصیلات کے مطابق کمرشل بینکنگ سیکٹر کی جانب سے صارفین کو اے ٹی ایم کارڈز،کریڈیٹ کارڈ،چیک بکس،آن لائن ٹرانزیکشن کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں تاہم ان سروسز کے نام پر کھاتہ داروں سے سالانہ اربوں روپے وصول کیے جارہے ہیں۔صارفین کا کہنا ہے کہ بینکوں کی جانب سے انہیں کیٹگریز کے نام پر لوٹا جارہا ہے۔

سلور،گولڈ،پلاٹنیم سمیت مختلف کیٹگریز متعارف کرائی گئی ہیں جن کی سالانہ فیس ہزاروں روپے وصول کی جاتی ہے۔صارفین کے مطابق کچھ بینک کھاتہ داروں کو اے ٹی ایم کے لئے مجبور کرتے ہیں جس کی فیس وہ 2000سے 8000 تک وصول کرتے ہیں۔جس میں وہ لمٹ کے نام پر کھاتا داروں کو لوٹتے ہیں۔صارفین کا کہنا ہے کہ بینکنگ سیکٹر کو یہ کھلی چھوٹ اسٹیٹ بینک کی جانب سے فراہم کی گئی ہے جو کھاتہ داروں کا تحفظ کرنے میں ناکام نظرآتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمرشل بینکنگ سیکٹر میں کچھ بڑے کاروباری خاندانوں کی اجارہ داری ہے جو ملک سے غربت کے خاتمہ کے لیے متوسط طبقہ کو آسان شرائط پر قرضہ دینے کی بجائے صرف اپنے پروجیکٹس کے لیے قرض فراہم کرتے ہیں۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالے سے کوئی مانیٹرنگ نہیں کی جاتی ہے۔اسٹیٹ بینک کو دیکھنا چاہیے کہ کمرشل بینک صارفین کے ساتھ کیا سلوک کررہے ہیں۔

صارفین کا کہنا ہے کہ بینکس کریڈٹ کارڈ کا ڈیو اکاؤنٹس کا 3 فیصد ٹیکس لیتے ہیں جو کہ بینک کے انٹرسٹ ریٹ کا ڈبل سے بھی زیادہ ہے ا ور پھر یہ لیٹ فیس، فنانشل چارج اور کارڈ ایکسپائری پر رینوول فیس 20ہزار روپے تک چارج کی جاتی ہے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ لوگ پیسوں کے تحفظ کے لئے بینک کا رخ کرتے ہیں اور کھاتہ داروں کی اس مجبوری کا فائدہ کمرشل بینک اٹھا رہے ہیں۔انہوں نے وفاقی وزرات خزانہ اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ کمرشل بینکوں کی جانب سے سروسز کے نام پر کی جانے والی اس لوٹ مار کا فوری نوٹس لیا جائے۔

About Eisha

Check Also

SBP

پاکستان کے ڈجیٹل معیشت کی جانب پیش قدمی

کراچی، 20 دسمبر 2024، اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مالی سال 25ء کی پہلی سہ …

Sialkot

وفاقی وزراء کی برآمدات کے فروغ کے لیے ٹھوس اقدامات کی یقین دہانی

سیالکوٹ، 19 دسمبر 2024: وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے وزیر دفاع خواجہ محمد …

FO Addressing

وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت کا تاریخی فیصلہ

اسلام آباد، 19 دسمبر 2024: وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت، محترمہ فوزیہ وقار نے ایک …

DALFA Cattle Show

ڈیلفا کیٹل شو 17 سے 19 جنوری 2025 تک کراچی کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا

کراچی، 18 دسمبر 2024: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر کراچی کے گورنر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے