جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین

کچھ بھی ہوجائے پاکستان کبھی نہیں چھوڑوں گی، مہوش حیات

لاہور: معروف پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ وہ کسی بھی صورت میں پاکستانی چھوڑ کر نہیں جائیں گی۔نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں مہوش حیات نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ’میں نے ہالی ووڈ کے سب سے بڑے سیٹ پر کام کیا ہے اور آج بھی آپ کے سامنے بیٹھی ہوں‘۔انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’کچھ بھی ہوجائے پاکستان نہیں چھوڑوں گی، آپ سب میری محبت ہیں اور یہاں میرا سب کچھ ہے‘۔مہوش حیات نے کہا کہ کام کرنے کے لیے چاہیےچین جانا ہو یا کہیں بھی ضرور جاؤں گی مگر پھر واپس یہاں ہی (پاکستان) آؤں گی۔ایک اور نجی میڈیا کو انٹرویو میں انہوں نے اپنے ساتھ کام کرنے والے دو اداکاروں کو بہترین قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمایوں سعید اور فہد مصطفیٰ کے ساتھ سیٹ پر کام کرنے میں بہت مزہ آتا ہے۔مہوش حیات نے کہا کہ فہد مصطفیٰ میں بہت زیادہ توانائی ہے جبکہ ہمایوں سعید سینئر ہونے کی وجہ سے ہر موقع پر مدد کرتے ہیں اور تفریح کرتے کرتے کام کرتے ہیں۔

About Altaf Ahmed

Check Also

عالمی کھجور فیسٹیول کے کامیاب انعقاد پر یو اے ای قونصل خانے میں پرتکلف عشائیہ

کراچی: 05 اکتوبر 2024، ایکسپو سینٹر کراچی میں بین الاقوامی کھجور فیسٹیول کے پہلے روز …

Lahore

امریکی ڈپٹی چیف آف مشن کا پہلا دورہ لاہور

لاہور: 04 اکتوبر 2024، – امریکی سفارتخانہ اسلام آباد کی ڈپٹی چیف آف مشن ( …

Pak Link

آسیان نمائش کے 21 ویں ایڈیشن سے پاکستانی تاجروں کو امیدیں

نان ننگ (شِنہوا) چین ۔ آسیان نمائش کے 21 ویں ایڈیشن کے نمائشی علاقے میں …

Internet

انٹرنیٹ کی سست روی اور بار بار تعطل کا مسئلہ بدستور برقرار

کراچی: 21 ستمبر 2024، پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی اور بار بار تعطل کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے