ایمیزون کی جانب سے ہمارے ملک کو فروخت کنندگان کی فہرست میں شامل کرنے کے بعد آپ پاکستان میں ایمیزون سیلر اکاؤنٹ بنا سکتے ہیں۔ پاکستانی سیلرز کے لیے ایمیزون پر فروخت کرنے کے لیے اس وقت بہترین وقت ہے۔ پاکستانی دستاویزات کے ساتھ سیلر اکاؤنٹ کھولا جا سکتا ہے۔ ایمیزون بیچنے والے کے رجسٹریشن کے عمل میں آپ کی مدد کرنے کے لیے آپ کو امریکہ میں اپنے چچا اور ماموں کو تلاش کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
ایمیزون دنیا کا سب سے بڑا آن لائن بازار ہے۔ دنیا بھر کے لاکھوں صارفین ایمیزون کا استعمال کرتے ہوئے الیکٹرانکس، گھریلو آلات، کپڑے اور مزید بہت سی مصنوعات گھر بیٹھے خریدتے ہیں۔ اگر آپ اپنی مصنوعات کو Amazon پر بطور پارٹ ٹائم کاروبار یا آمدنی کا اضافی ذریعہ بنانا چاہتے تو آپ کو سب سے پہلے Amazon پر سیلر Seller اکاؤنٹ کھول کر یہ سفر شروع کرنا ہوگا۔ اس کے بعد اکاؤنٹ کے ساتھ، آپ اپنی انوینٹری کو ایمزون ایف بی اے
Amazon FBA (Fulfillment by Amazon) کے ذریعے پیسہ کمانا شروع کر سکتے ہیں۔
آئیے کوشش کرتے ہیں کہ ہمارے ہموطنوں کے لیئے اکاونٹ بنانے کا عمل آسان ہوسکے_
ایمیزون سیلرز اکاؤنٹ کی ضرورت کیوں ہے؟
یہ اکاؤنٹ ہی آپ کو اپنی مصنوعات کو فروخت کے لیے ایمیزون کی فہرست میں لانے اور انہیں ایمیزون کے ذریعے براہ راست عام لوگوں کو فروخت کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
اکاونٹ ہوگا تب ہی آپ اپنی مصنوعات کو اپ لوڈ کر سکتے ہیں، ہر ایک کے لیے قیمت مقرر کر سکتے ہیں۔ اور ایک بار جب آپ کی مصنوعات فروخت کے لیے درج ہو جاتی ہیں، تو صارفین انہیں ایمیزون سے براہ راست خرید سکتے ہیں۔
ایف بی اے اکاونٹ کیوں کھولیں؟
تاکہ آپ اپنی پروڈکٹس علی بابا یا دنیا کے کسی بھی سپلائر سے خرید کر یا خود شپ کرکے ایمزون کے وئیر ھاوس میں بھیجیں اور وہاں سے آپ گاہک کے آرڈرز کو پورا کرنے، پیک کرنے، شپ کرنے اور رقم کی وصولی، ریفنڈ سارے معاملات ایمیزون سے کروائیں۔
آپ کو ایمیزون پر بیچنے والا کیوں بننا چاہئے؟
آپ خود مصنوعات کی ترسیل اور ہینڈلنگ سے بچ سکتے ہیں۔ Amazon FBA آپ کو Amazon کے گودام کے ذریعے اپنی مصنوعات کو ذخیرہ کرنے اور بھیجنے کی اجازت دیتا ہے۔ یہ آپ کو اپنی مصنوعات بھیجنے اور پیکیجنگ اور لاجسٹکس کو خود ہینڈل کرنے سے بچنے کے قابل بنائے گا۔ – آپ کسٹمر سروس اور ہینڈلنگ ریٹرن سے بچ سکتے ہیں۔ جب آپ Amazon کے ذریعے اپنی مصنوعات فروخت کرتے ہیں تو Amazon کسٹمر سروس کو سنبھالے گا اور ریٹرن کا انتظام کرے گا۔ یہ آپ کو اپنی مصنوعات کی فروخت پر توجہ مرکوز کرنے کی اجازت دیتا ہے، نہ کہ کسٹمر سروس اور ریٹرن کو سنبھالنے پر۔
آئیے سیکھتے ہیں کہ اکاونٹ کیسے کھولیں؟ اور اسکے لیئے کیا مطلوبہ دستاویزات درکار ہیں؟
قومی شناختی کارڈ
پاسپورٹ
بینک اکاؤنٹ کی معلومات اور اسٹیٹمنٹ
درج بالا کاغذات کے ہمراہ ایمیزون سیلر اکاؤنٹ سائن اپ کرنے کے لیئے اس ویب سائٹ پر جایئں
sellercentral.amazon.com
یہاں آپ "سائن اپ” پر کلک کریں، آپ کو اپنے بزنس ای میل کی ضرورت ہوگی، ھاٹ میل اور جی میل کی بجائے۔۔جیسے [email protected]
آپ گوگل ڈومین پر جاکر اپنا ڈومین خرید کر ای میل بناسکتے ہیں_ اکاونٹ بناتے وقت کریڈٹ کارڈ کی ضرورت ہوگی, اپنے بنک سے اس بارے میں مدد لیں۔۔۔ایک سوال "بزنس لوکیشن” کا پوچھا جائے اسکا جواب آپکی لوکیشن ہے اگر پاکستان میں بیٹھ کر کر رہے ہیں تو پاکستان منتخب کریں_ اور_ اکاونٹ ٹائپ indiuidual منتخب کریں۔۔ اکاونٹ کھولنے سے متعلق ھزاروں وڈیوز اور مضامین آپکو انٹرنیٹ پر مل جایئنگے۔۔
نناوے فیصد امکان ہے کہ اپکو اکاونٹ کھولنے میں کوئ نہ کوئ الجھن آئے گی۔۔آپ اس وقت یہ سوچیئے گا کہ اس الجھن اور اس سوال کا سامنا تو ھزاروں لوگوں کو ہوا ہوگا۔۔۔کیوں نہ گوگل پر دیکھیں کہ دوسرے لوگوں نے اسکا حل کیا بتایا؟
یہی راستہ ہے۔۔سب اسی طرح سفر کا آغاز کرتے ہیں۔
سیکھتے ہوئے کماتے ہیں اور کماتے ہوئے اور سیکھتے ہیں۔۔
میں بھی سیکھ رہا ہوں، آپ بھی مجھے اپنے تجربات شئیر کرکے سکھایئں۔۔ سوالات بھی کیجیئے اور دیگر لوگ آگے بڑھکر جوابات بھی دیں۔۔
میں ایمزون سیکھنے سکھانے کے اس عمل کو سہل بنانے کو ایک فیس بک گروپ بھی بنا رہا ہوں جس کا لنک یہاں شئیر کردونگا تاکہ ہمارے سوالات و جوابات سے دیگر لوگوں کو بھی فوائد ہوں اور اردو میں ایک ماحول دستیاب ہو۔۔