جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
Cement sales

سیمنٹ کی کھپت میں 3.96 فیصد کمی ریکارڈ

کراچی، 3اکتوبر 2023: ستمبر 2023کے مہینے میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 3.96فیصد کمی سے 4.115ملین ٹن رہی جبکہ گزشتہ سال ستمبر کے دوران سیمنٹ کی فروخت 4.284ملین ٹن ریکارڈ کی گئی تھی۔

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ستمبر 2023کے مہینے میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 3.544ملین ٹن رہی جو ستمبر 2022کی فروخت 3.806ملین ٹن سے 6.87فیصد کم رہی۔
ستمبر 2023میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ 19.24فیصد اضافہ سے 5لاکھ70ہزار 101ٹن رہی جو گزشتہ سال ستمبر میں 4لاکھ78ہزار 097ٹن رہی تھی۔

ستمبر 2023کے دوران شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی فروخت 7فیصد کمی سے 3.035 ملین ٹن رہی جبکہ ستمبر 2022میں شمالی علاقوں کی فیکٹریوں کی فروخت 3.264ملین ٹن رہی تھی۔ ستمبر 2023میں جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں سے سیمنٹ کی فروخت 5.79فیصد اضافہ سے 1.079ملین ٹن رہی جو ستمبر 2022کے دوران 1.020ملین ٹن رہی تھی۔

شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں نے ستمبر 2023کے دوران مقامی مارکیٹ میں 2.893ملین ٹن سیمنٹ فروخت کی جو ستمبر 2022 کی مقامی فروخت 3.137ملین ٹن کے مقابلے میں 7.79 فیصد کم رہی جبکہ جنوبی علاقوں کی ستمبر 2023کے دوران مقامی فروخت 6لاکھ51ہزار 287ٹن رہی جو ستمبر 2022میں جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی مقامی فروخت 6لاکھ 68ہزار512ٹن کے مقابلے میں 2.58فیصد کم رہی۔

ستمبر 2023میں شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں سے سیمنٹ کی ایکسپورٹ 12.43فیصد اضافہ سے ایک لاکھ 42ہزار 226ٹن رہی جبکہ ستمبر 2022میں شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں نے ایک لاکھ26ہزار 502ٹن سیمنٹ ایکسپورٹ کی تھی۔ ستمبر 2023میں جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں سے سیمنٹ کی ایکسپورٹ 21.70فیصد اضافہ سے 4لاکھ27ہزار875ٹن رہی جبکہ ستمبر 2022کے دوران جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں سے 3لاکھ51ہزار 595 ٹن سیمنٹ ایکسپورٹ کی گئی تھی۔

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی جولائی تا ستمبر 2023کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت (بشمول مقامی و ایکسپورٹ) 11.873ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کی مجموعی فروخت 9.621 ملین ٹن سے 23.40فیصد زائد رہی۔ جولائی تا ستمبر 2023کے دوران سیمنٹ کی مقامی فروخت 10.122ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کی 8.602ملین ٹن مقامی فروخت سے 17.67فیصد زائد رہی۔ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سیمنٹ کی ایکسپورٹ 71.79فیصد کے نمایاں اضافہ سے 1.751ملین ٹن رہی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ 1.019ملین ٹن رہی تھی۔

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی مقامی فروخت 8.333ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی مقامی فروخت 7.259ملین ٹن سے 14.80فیصد زائد رہی۔ شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں سے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 4لاکھ 28ہزار235 ٹن سیمنٹ ایکسپورٹ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کی ایکسپورٹ 2لاکھ88ہزار 712ٹن کے مقابلے میں 48.33فیصد زائد رہی۔ شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں سے جولائی تا ستمبر 2023کے دوران مجموعی طور پر 8.762ملین ٹن سیمنٹ فروخت کی گئی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کی فروخت 7.548 ملین ٹن کے مقابلے میں 16.08 فیصد زائد رہی۔

جولائی تا ستمبر 2023کے دوران جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی مقامی فروخت 1.789ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کی فروخت 1.343ملین ٹن سے 33.18فیصد زائد رہی۔ جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں سے جولائی تا ستمبر 2023کے دوران 1.322ملین ٹن سیمنٹ ایکسپورٹ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کی ایکسپورٹ 0.730ملین ٹن کے مقابلے میں 81.07فیصد زائد رہی۔ جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں سے جولائی تا ستمبر 2023کے دوران مجموعی طور پر 3.111ملین ٹن سیمنٹ فروخت کی گئی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کی مجموعی فروخت 2.073ملین ٹن سے 50.05فیصد زائد رہی۔

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے ترجمان کے مطابق سیمنٹ انڈسٹری میں ایکسپورٹ مارکیٹ میں گرفت مضبوط کرنے کا بہت پوٹینشل ہے تاہم اس کو بروئے کار لانے کے لیے حکومت کی جانب سے ڈیوٹی اور ٹیکسز میں ریلیف ضروری ہے تاکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پاکستانی سیمنٹ کو مسابقت کے قابل بنایا جاسکے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ کوئلہ سیمنٹ کی پیداوار کا اہم جز ہے جس پر 5فیصد امپورٹ ڈیوٹی عائد ہے جس کا خاتمہ ضروری ہے۔ انہوں نے بڑھتے ہوئے بجلی کے نرخ اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ کو بھی تشویشناک قرار دیا۔

About admin

Check Also

Sugar export

شوگر ملوں نے 10 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت مانگ لی

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ملک کی شوگر …

Sugar

سندھ حکومت کا شگر ملز مالکان اور کاشتکار رہنماؤں کے ساتھ اعلی سطحی اجلاس

کراچی: 09 اکتوبر 2024، سندھ حکومت کا شگر ملز مالکان اور کاشتکار رہنماؤں کے ساتھ …

Ex Governor

پاکستان میں سرمایہ کاری کے شعبے میں بڑی پیش رفت

اسلام آباد۔ 8اکتوبر2024 : پاکستان میں سرمایہ کاری کے شعبے میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے …

Cotton

مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کا بھاؤ مستحکم رہا

کراچی: 05 اکتوبر 2024، مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران پھٹی کی رسد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے