اسلام آباد اکتوبر 3، 2023: بھارت نے کینیڈا سے کہا ہے وہ بھارت میں تعینات اپنے 41 سفارتکاروں کو ایک ہفتے میں واپس بلا لے والے ورنہ ان کا سفارتی استشنی منسوخ کر دیا جائے گا۔
کینیڈا کے اس شبہ پر دو طرفہ تعلقات شدید تناؤ کا شکار ہو گئے ہیں کہ جون میں کینیڈا میں سکھ علیحدگی پسند رہنما اور کینیڈین شہری ہردیپ سنگھ نجار کے قتل میں بھارتی حکومت کے ایجنٹوں کا کردار تھا، جسے بھارت نے "دہشت گرد” کا نام دیا تھا۔
اگر چہ بھارت نے اس الزام کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔مگر کینیڈا کا کہنا ہے کہ اس کے پاس اس بات کے ٹھوس شواہد موجود ہیں پردیپ کے قتل میں بھارت کا سفارتی عملہ ملوث ہے۔
فنانشل ٹائمز کے مطابق چونکہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تنازع بڑھتا جا رہا ہے اس لئے بھارت نے کینیڈا سے کہا کہ وہ 10 اکتوبر تک 41 سفارت کاروں کو وطن واپس بلا لے۔
ہندوستان نے ان سفارت کاروں کے سفارتی استثنیٰ کو منسوخ کرنے کی دھمکی بھی دی ہے جو 10 اکتوبر کی مقررہ مدت کے بعد بھارت میں رہ گئے ۔