جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
Fakt Expo P3

پلاسٹک پرنٹ پیک پاکستان نمائش کا آغاز

کراچی 12 اکتوبر 2023: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی بہتری کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز اپنا کردار ادا کررہے ہیں، پاکستان کے معاشی حالات کی بہتری میں دیگر ممالک بھی دلچسپی رکھتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کراچی ایکسپو سینٹر میں فیکٹ ایگزیبیشنز کے تحت تین روزہ پاکستان کی سب سے بڑی پلاسٹک، پرنٹنگ اور پیکجنگ کی 20 ویں بین الاقوامی پلاسٹک پرنٹ پیک پاکستان نمائش کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

نمائش کے افتتاح کے موقع پر مہمان خصوصی گورنر سند کامران خان ٹیسوری کے ہمراہ فیکٹ ایگزیبیشنز کے سی ای اوسلیم خان تنولی اور انڈسٹری کے نامور شخصیات بھی مو جود تھیں۔

اس موقع پرگورنر سندھ نےفیکٹ ایگزیبیشنز اس کاوش کو سہراتے ہوئے کہا کہ اس نمائش کےذریعے سے پلاسٹک،پرنٹنگ اینڈ پیکجنگ کے شعبوںمیںکام کرنے والی مقامی اورغیرملکی کمپنیوںکونہ صرف باہمی روابط استوار کرنے میں مدد ملے گی بلکہ اس نمائش سے متعلقہ پاکستانی انڈسٹری کو دنیا بھرمیںان شعبوںمیںاستعمال ہونےوالی جدید ٹیکنالوجی سے متعارف ہونے کا بھی موقع ملے گے۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ پاکستان کا اصل چہرہ تجارت اور قلم ہے۔جسے دکھاکر ہم سرمایہ کاروںکوبلاسکتے ہیں ہم سب نےمل کر ان حالات کا سامنا کرنا ہے،ان کا کہنا تھا کہ مسلم ممالک کو فلسطین اور اسرائیل کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنا چاہیے۔


سلیم خان تنولی نے کہا کہ پاکستان  میں یہ نمائش گزشتہ 20 سالوں سے تسلسل کے ساتھ منعقد کی جارہی ہے اس کے نمائش کے ذریعے جدید اور نئی ٹیکنالوجی پاکستان میں متعارف ہوئی ہیں۔نمائش میںآسٹریا،چین،اسپین،جرمنی، سوئٹزرلینڈ،تائیوان اوراٹلی سمیت 15 ممالک کی 250 سے زائدکمپنیاں شرکت کررہی ہیں۔ نمائش کا مقصد دنیا بھرمیں ان شعبوںمیں ہونے والی ترقی اوربہترین طریقوںکو پاکستان میںروشناس کرانا اورکاروبار کے نئے مواقع پیدا کرنا اورپہلے سے موجود تجارتی تعلقات کو بھی مزیدمضبوط بنانا ہے

About admin

Check Also

Sugar export

شوگر ملوں نے 10 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت مانگ لی

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ملک کی شوگر …

Sugar

سندھ حکومت کا شگر ملز مالکان اور کاشتکار رہنماؤں کے ساتھ اعلی سطحی اجلاس

کراچی: 09 اکتوبر 2024، سندھ حکومت کا شگر ملز مالکان اور کاشتکار رہنماؤں کے ساتھ …

Ex Governor

پاکستان میں سرمایہ کاری کے شعبے میں بڑی پیش رفت

اسلام آباد۔ 8اکتوبر2024 : پاکستان میں سرمایہ کاری کے شعبے میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے …

Cotton

مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کا بھاؤ مستحکم رہا

کراچی: 05 اکتوبر 2024، مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران پھٹی کی رسد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے