جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
NBP digital account

نیشنل بینک نے ڈیجیٹل اکاونٹ کھولنے کا آغاز کر دیا

کراچی:13اکتوبر، 2023: نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) نے ٹیکنالوجی کے ذریعے بینکاری میں جدت لاتے ہوئے ڈیجیٹل اکانٹ اوپننگ کے پائلٹ پروجیکٹ کو لانچ کا اعلان کیاہے۔

نئی سروس کے باقاعدہ آغاز کے بعد صارفین ڈیجیٹل طورپر اپنا اکانٹ کھول سکیں گے۔ ملک بھر سے صارفین کسی بھی وقت کسی بھی جگہ سے این بی پی ڈیجیٹل ایپ ڈان لوڈ کرنے کے بعد اوپن اکانٹ پر ٹیپ کرکے آسانی کے ساتھ نیشنل بینک کے ساتھ اپنا اکانٹ کھول سکیں گے۔جدت پر مبنی پلیٹ فارم پاکستانی صارفین کیلئے بینکاری کے تجربے میں تبدیلی لانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

این بی پی کی ڈیجیٹل اکانٹ اوپننگ سروسز جو کسٹمرز ڈیجیٹل آن بورڈنگ فریم ورک (سی ڈی او ایف) سے ہم اہنگ ہیں صارفین کو بہت سارے فوائد پیش کرتی ہے۔صارفین کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کے عزم کے تحت این بی پی ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے دستیاب سروسز میں تسلسل کے ساتھ اضافہ کرے گا۔

این بی پی کے صدر اور سی ای او جناب رحمت علی حسنی نے افتتاحی تقریب کے موقع ڈیجیٹل اکانٹ کھولا۔ انہوں نے نمایاں سنگ میل پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ این بی پی میں ہم صارفین کیلئے جدید بینکاری کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کی غرض سے حل فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ ڈیجیٹل اکانٹ سروس کاآغاز اس سمت میں ایک بڑا قدم ہے جس سے صارفین آسانی، سیکورٹی اور سہولت کے ساتھ بینکنگ سروسز استعمال کرسکتے ہیں۔ ہم ڈیجیٹل بینکنگ سروسز میں اعلی معیار فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں اور یہ اقدام خاص طورپر ڈیجیٹل مستقبل کی جانب آغاز ہے۔

About admin

Check Also

Sugar export

شوگر ملوں نے 10 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت مانگ لی

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ملک کی شوگر …

Sugar

سندھ حکومت کا شگر ملز مالکان اور کاشتکار رہنماؤں کے ساتھ اعلی سطحی اجلاس

کراچی: 09 اکتوبر 2024، سندھ حکومت کا شگر ملز مالکان اور کاشتکار رہنماؤں کے ساتھ …

Ex Governor

پاکستان میں سرمایہ کاری کے شعبے میں بڑی پیش رفت

اسلام آباد۔ 8اکتوبر2024 : پاکستان میں سرمایہ کاری کے شعبے میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے …

Cotton

مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کا بھاؤ مستحکم رہا

کراچی: 05 اکتوبر 2024، مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران پھٹی کی رسد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے