تلمبہ : عالم شہرت یافتہ معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے عاصم جمیل گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا ہے۔
انا للہ و انا الیہ راجعون
پولیس کے مطابق مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے عاصم جمیل کو سینے میں گولی لگنے کے بعد فوری طور پر رورل ہیلتھ سنٹر تلمبہ (خانیوال) لایا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے۔
انتقال کے وقت مولانا طارق جمیل فیصل آباد میں تھے انہوں حادثہ کی فووری اطلاع کر دی گئی جس کے بعد وہ اہنے آبائی گاؤں تلمبہ کے لئے روانہ ہو چکے ہیں ۔
دستیاب معلوماے کے مطابق مولانا طارق جمیل صاحب کا بیٹا "عاصم جمیل” تقریباً دو برس سے ذہنی معذور تھااور ڈاکٹرز نے گھر والوں کو انہیں حصار میں رکھنے کی تلقین کی ہوئی تھی کہ کہیں خود کو نقصان نہ پہنچا دے۔
مولانا طارق جمیل نے بیٹے کی موت کی تصدیق کرتے یوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج تلمبہ میں میرے بیٹے عاصم جمیل کا انتقال ہوگیا ہے. اس حادثاتی موت نے ماحول کو سوگوار بنا دیا۔ انہوں نے لوگوں سے گزارش ہے کہ اس غم کے موقع پر ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں. مولانا نے دعا کی ہ اللہ میرے فرزند کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
ریجنل پولیس آفیسر ملتان سہیل چوہدری کے مطابق مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کے سینے پر گولی لگی ہے.آر پی او ملتان کا کہنا ہے کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے اور اس حوالے سے مزید تفصیلات جمع کی جارہی ہیں
آر پی او ملتان کے مطابق عاصم جمیل نفسیاتی مریض تھے اور کئی سال سے ادویات لے رہے تھے، انہوں نے 30 بور کے پستول سے اپنے آپ کو گولی ماری۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عاصم جمیل نے اپنے ملازم عمران سے پستول منگوایا، چھاتی کی جناب پستول کیا تو عمران نے ایسا کرنے سے منع کیا۔
عاصم جمیل نے پسند کی شادی کی تھی اوربعد میں طلاق ہوگئی تھی۔