راولپنڈی:چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن میں چیئرمین پی ٹی آئی نے مائنس ون کی خبروں کی تردید کی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق ویزر اعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین جو ہیں وہی رہیں گے اور انٹرا پارٹی الیکشن میں پی ٹی آئی کے موجودہ چیئرمین بھی امیدوار ہوں گے۔
لطیف کھوسہ نے کہا کہ شیر افضل مروت یا علی ظفر نے جو کہا ان کو شاید غلط فہمی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے ایک ڈیڑھ گھنٹہ بات ہوئی، انہوں نے دوٹوک بات کی ہے اور مائنس ون کی خبروں کی تردید کی ہے۔