جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
P2M SBP

اسٹیٹ بینک نے فرد سے دکاندار کو ادائیگی کی اجازت دے دی

کراچی: بینک دولت پاکستان نے اپنے زیرِ نگرانی مالیاتی اداروں کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ وہ فرد سے دکاندار / تاجر کو ادائیگی (پی ٹو ایم) بذریعہ ’راست‘ کی سہولت اپنے صارفین کو دے سکتے ہیں۔ ’راست‘ پی ٹو ایم سہولت سے دکاندار مختلف طریقوں سے ادا کردہ رقوم اپنے صارفین سے وصول کر سکیں گے۔ ان طریقوں میں یونیفائڈ کوئک رسپانس (کیو آر) کوڈز، راست کے مختلف طریقے (جیسے موبائل فون)، بینک اکاؤنٹ (آئی بی اے این)، اور ادائیگی کی درخواست (آر ٹی پی) شامل ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے ڈجیٹل فنانس گروپ کا سرکلر 5 دسمبر 2023ء کو جاری کیا گیا جس میں تمام زیرِ نگرانی اداروں یعنی بینکوں، مائکرو فنانس بینکوں، الیکٹرانک منی انسٹی ٹیوشن (ای ایم آئی) اور ادائیگی کی سہولت دینے والے (پی ایس پی) اداروں کو اپنی متعلقہ ایپس میں یہ استعداد مارچ 2024ء تک شامل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے(i) ’راست‘ کیو آر کوڈ پڑھنے/ اسکین کرنے کی استعداد، (ii) آر ٹی پی کو (فوراً یا بعد میں) پراسیس کرنے کی استعداد، (iii) راست کے مختلف طریقوں اور آئی بی اے این سے دکاندار کو پُش پیمنٹ، اور (iv) ریٹرن/ ریفنڈ کی درخواست بھیجنے کی استعداد۔ زیرِ نگرانی اداروں کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے صارفین کو مستعد، بلا رکاوٹ، اور استعمال میں آسان انٹرفیس (interface) دیں۔ نیز، زیرِ نگرانی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ لین دین کے لیے ’راست‘ ادائیگی کے طریقے استعمال کرنے والے اپنے صارفین پر کوئی فیس عائد نہ کی جائے۔

اسٹیٹ بینک نے دکان داروں کی خدمات حاصل کرنے والے موجودہ زیرِ نگرانی اداروں کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ دکان داروں اور ای کامرس پلیئرز کو ‘راست’ پی ٹو ایم سہولت کے ذریعے ادائیگیاں وصول کرنے کے قابل بنانے کے لیے 31 مارچ 2024ء تک ‘راست’کے ساتھ انضمام مکمل کریں۔ مزید برآں، تمام زیرِ نگرانی ادارے اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ بلرز / بل ایگریگیٹرز بھی، جو پہلے ہی آن بورڈ ہیں، 31 مارچ، 2024ء تک راست ادائیگی کے آپشن کے ذریعہ ادائیگیاں وصول کرنے کے قابل ہوں۔

راست پی ٹو ایم سہولت فعال ہونے سے اسٹیٹ بینک کی ڈجیٹلائزیشن کی کوششوں کو فروغ ملنے کی توقع ہے جس سے ملک بھر میں لاکھوں دکان دار اشیا اور خدمات پر ادائیگیاں اپنے کھاتوں میں بروقت حاصل کرسکیں گے۔

About admin

Check Also

SBP

اسٹیٹ بینک نے اسلام آباد ایکسچینج کمپنی کا اجازت نامہ معطل کردیا

کراچی، 15 نومبر 2024: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے قوانین اور ضوابط کی خلاف ورزی …

MB

میزان بینک کا برانچ نیٹ ورک ایک ہزار سے تجاوز کر گیا

کراچی، 24 اکتوبر 2024: میزان بینک نے اپنے برانچ نیٹ ورک میں ایک اہم سنگ …

MB

میزان بینک کو 9 ماہ میں 77.5 ارب روپے کا منافع

میزان بینک لمیٹڈ (ایم ای بی ایل) نے 2024 کی تیسری سہ ماہی کے مالی …

SBP

دو برس کی مشکلات کے بعد ملکی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن

کراچی، 18 اکتوبر 2024: بینک دولت پاکستان نے گورنر کی سالانہ رپورٹ برائے مالی سال …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے