جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
Zubair Tufail

فیڈریشن کے انتخابات میں یونائٹیڈ بزنس گروپ کا پلڑا بھاری ہے: زبیر طفیل

  کراچی : یونائیٹڈ بزنس گروپ(یو بی جی)کے صدر زبیرطفیل نے کہا ہے کہ30 دسمبر2023کو ہونے والے ایف پی سی سی آئی انتخابات میں اس بار مخالفین کے جعلی ووٹوں کے ذریعہ اقتدار پر قبضہ کرنے کے ناپاک عزائم کامیاب نہیں ہوسکیں گے۔

انہو ں نے کہا ہے کہ پاکستان بھر سے بزنس کمیونٹی کے نمائندے سرپرست اعلیٰ ایس ایم تنویر کی سرپرستی میں متحد ہوچکے ہیں  اور وہ بخوبی جان چکے ہیں کہ یو بی جی کے پلیٹ فارم  سے ہی انکے مسائل حل ہوسکیں گے۔

زبیرطفیل نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی کے صدر کے عہدے کیلئے عاطف اکرام شیخ اور سینئرنائب صدر کیلئے ثاقب فیاض مگوں بہترین امیدوار ہیں اور دونوں نائب صدر کی حیثیت سے فیڈریشن میں بہترین خدمات انجام دے چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن میں یونائٹیڈ بزنس گروپ کا پلڑا بھاری ہے اوربرسراقتدار گروپ کی ناقص پالیسیوں اورناکام قیادت سے مایوس ہوکر مخالف گروپ کے رہنما اور ووٹرزیو بی جی کی جانب آرہے ہیں کیونکہ وہ بخوبی جانتے ہیں کہ ایف پی سی سی آئی کی بقاء صرف یو بی جی کی کامیابی سے ہی ممکن ہے۔

زبیرطفیل نے کہا کہ یو بی جی نے   30دسمبر کو ہونے والے الیکشن کیلئے مکمل تیاریاں کرلی ہیں اور ہم اپنے ووٹرز سے مکمل رابطے میں ہیں،یو بی جی ہمیشہ بزنس کمیونٹی کے مسائل حکومت تک پہنچائے اور انہیں حل کرانے کیلئے ہرسطح تک گئے اور آئندہ بھی صدارتی منصب پر عاطف اکرام شیخ اور سینئرنائب صدر کے عہدے پر ثاقب فیاض مگوں منتخب ہوکر کاروباری برادری کو پریشانی سے نجات دلانے کیلئے ہردروازہ تک جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تمام تر غیرقانونی اقدامات  کئے جانے کے باوجود ہم بزنس مین پینل کو فرار کا راستہ نہیں دیں گے،افسوس یہ ہے کہ اقتدار کی ہوس میں بزنس مین پینل کے رہنماؤں نے ایف پی سی سی آئی کی عزت کی دھجیاں بکھیر دی ہیں اور ہم نے تاجربرادری کی وفاقی آرگنائزیشن کو مالی طور پر مضبوط کیا تھا مگر نااہل  برسراقتدار گروپ نے اسے دوبارہ پستی کی جانب دھکیل دیا ہے۔ 

About admin

Check Also

DALFA Cattle Show

ڈیلفا کیٹل شو 17 سے 19 جنوری 2025 تک کراچی کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا

کراچی، 18 دسمبر 2024: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر کراچی کے گورنر …

DUHS And APPNA

ڈاؤ یونیورسٹی اور اپنا کا اشتراک: ڈاؤ-اپنا سینٹر فار ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے قیام کا اعلان

کراچی، 18 دسمبر 2024: ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف …

FBR

ملک بھر کے سپیشل اکنامک زونز کا فضائی جائزہ مکمل

اسلام آباد، 18 دسمبر 2024: وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کی ہدایت پر …

Karachi

حیدرآباد: کاروبار میں نئی روشنی کی جھلک

کراچی، 18 دسمبر 2024: حیدرآباد سے کاروبار کے حوالے سے خوشخبریاں سامنے آ رہی ہیں۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے