جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
sindh

شہر قائد میں جعلی ڈالرز بھی فروخت ہونے لگے

کراچی: شہر قائد میں جعلی ڈالرز بھی فروخت ہونے لگے ہیں، ایف آئی اے نے ایک کارروائی میں جعلی ڈالر کی فروخت میں ملوث ملزم عبداللہ کو گرفتار کر لیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کمرشل بینکنگ سرکل کراچی کی ایک بڑی کارروائی میں جعلی ڈالر کی فروخت میں ملوث ملزم عبداللہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون زعیم اقبال شیخ کی ہدایت پر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کریک ڈان جاری ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل بینکنگ سرکل کراچی علی مراد کی زیر نگرانی ایک چھاپہ مار کارروائی میں گرفتار ملزم عبداللہ سادہ لوح شہریوں کو کم قیمت کی آڑ میں جعلی ڈالر فروخت کرتا تھا۔ترجمان نے بتایا کہ ملزم ڈالر کی فروخت کے لیے شہریوں سے پبلک مقامات پر ملاقات کرتا تھا، ملزم کے قبضے سے جعلی 1600 امریکی ڈالر برآمد کیے گئے ہیں۔

ملزم کے خلاف کارروائی ایک متاثرہ شہری کی درخواست پر عمل میں لائی گئی ہے۔ملزم کی گرفتاری کے لیے تکنیکی وسائل کو بروئے کار لایا گیا، گرفتار ملزم سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، ترجمان کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش مزید انکشافات متوقع ہیں۔

About admin

Check Also

Sialkot

وفاقی وزراء کی برآمدات کے فروغ کے لیے ٹھوس اقدامات کی یقین دہانی

سیالکوٹ، 19 دسمبر 2024: وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے وزیر دفاع خواجہ محمد …

FO Addressing

وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت کا تاریخی فیصلہ

اسلام آباد، 19 دسمبر 2024: وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت، محترمہ فوزیہ وقار نے ایک …

DALFA Cattle Show

ڈیلفا کیٹل شو 17 سے 19 جنوری 2025 تک کراچی کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا

کراچی، 18 دسمبر 2024: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر کراچی کے گورنر …

DUHS And APPNA

ڈاؤ یونیورسٹی اور اپنا کا اشتراک: ڈاؤ-اپنا سینٹر فار ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے قیام کا اعلان

کراچی، 18 دسمبر 2024: ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے