جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
atif ikram

عاطف اکرام نومنتخب صدر ایف پی سی سی آئی کی کیپٹل آفس اسلام آبادآمد، شاندار استقبال

اسلام آباد: راولپنڈی کی بزنس کمیونٹی کا سیلاب امڈ آیا، فوجی بینڈ کی سلامی، پھولوں کی بارش
بزنس کمیونٹی کو متحد، یکجا اور ان کے درمیان اتفاق پیدا کرنا میری اولین ترجیحات ہیں’نومنتخب صدرعاطف اکرام
اسلام آباد(03جنوری2023ء ) عاطف اکرام شیخ نومنتخب صدر ایف پی سی سی آئی کی کیپٹل آفس اسلام آباد آمد۔

کیپٹل آفس میں جشن کا سماں ایف پی سی سی آئی کیپٹل آفس پہنچنے پرچیئرمین ایف پی سی سی آئی کیپٹل آفس کریم عزیز ملک، نومنتخب نائب صدور ایف پی سی سی آئی اشفاق احمد، طارق جدون، چیئرمین کیپٹل آفس کریم عزیز ملک اور چیئرمین کوآرڈینیشن ملک سہیل حسین و دیگر شرکاء کی جانب سے پرتپاک استقبال، پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ۔ خصوصی بینڈ دستے کی سلامی، پھولوں کے گلدستے پیش کرتے ہوئے ریکارڈ اور تاریخی کامیابی پر مبارکبادیں دی گئیں۔

عاطف اکرام شیخ قافلے کی شکل میں اپنی رہائشگاہ سے کیپٹل آفس کیلئے روانہ ہوئے جہاں مختلف مقامات پر ان پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہوئے شاندار استقبال کیا گیا ۔ بعد ازاں کیپٹل آفس میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی ۔ استقبالیہ تقریب میں ایف پی سی سی آئی کے سابق صدور رئوف عالم ، زبیر احمد ملک ، سابق نائب صدرایف پی سی سی آئی و جنرل سیکرٹری یو بی جی ظفر بختاوری ، چیئرمین فائونڈر گروپ آئی سی سی آئی خالد اقبال ملک ، میاں اکرم فرید، میاں شوکت مسعود، محمد اعجاز عباسی، خالد جاوید، طارق صادق، قائمقام صدر آئی سی سی آئی انجینئر اظہر السلام ، صدر اسلام آباد وومن چیمبر رضوانہ آصف سمیت اسلام آباد ، راولپنڈی کے تمام چیمبرز، ایسوسی ایشنز ، انجمن تاجران کے عہدیداران ، صنعتکاروں کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔تقریب کے دوران ایف پی سی سی آئی کے نومنتخب صدر عاطف اکرام شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی ترقی، صنعت و تجارت ، کاروبار اور سرمایہ کاری کے فروغ ، بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے سب کو متحد ہوکر کام کرنا ہوگا۔ پاکستان کی بزنس کمیونٹی کو متحد، یکجا اور ان کے درمیان اتفاق پیدا کرنا میری اولین ترجیحات ہیں۔

عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی معاشی ترقی کے نئے افق فتح کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ معاشی انجن کو مضبوط کرنے کی اشد ضرورت ہے اور تاجر برادری ایندھن کا ذریعہ ہے۔ معیشت کو ٹھیک کرنے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ پاکستان کے معاشی بحران کو ایک دوسرے کو ٹھیک کرنے کی بجائے ایک سوچ سے حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ توانائی بحران شدت اختیار کر رہا ہے، صنعتیں بند ہو رہی ہیں، مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ملک کو معاشی چیلنجز سے خوش اسلوبی سے نکالیں۔

پاکستان کو مشکلات سے نکالنے کے لیے حکومت، اداروں اور سیاسی جماعتوں کو پالیسی سازی میں اسٹیک ہولڈرز کے طور پر تاجر برادری کو شامل کرنا چاہیے۔ تمام سیاسی جماعتوں کو اپنے منشور میں اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ وہ مستحکم، پائیدار اور طویل مدتی اقتصادی پالیسیوں کو یقینی بنانے کے لیے معیشت کے چارٹر پر کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی معیشت کے حوالے سے قومی سطح پر تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے میں موثر کردار ادا کرے گا۔اس موقع پر کریم عزیز ملک چیئرمین کیپٹل آفس اسلام آباد نے اقتصادی پالیسیوں پر نظرثانی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

حکومت کو صنعت کی اعلی ترقی اور برآمدات میں خاطر خواہ بہتری کے لیے طویل المدتی اور مستقل پالیسیاں بنانا ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ بجلی و گیس کے نرخوں میں مسلسل اضافہ صنعتی ترقی کی رفتار کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔انہوںے حکومت اور خاص کر وفاقی وزیر خزانہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شرح سود کو سنگل ڈیجٹ پر لانے کیلئے اقدامات کیے جائیں تاکہ کاروباری اداروں کو کم اور قابل برداشت شرح سود پر سرمائے کی دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین کوآرڈینشن ایف پی سی سی آئی کیپٹل آفس کا کہنا تھا کہ ہم سب پاکستان کی بزنس کمیونٹی اور انڈسٹری کے مسائل حل کرنے آئے ہیں ۔

ہر سیکٹر میں جو بھی مسائل ہیں وہ باقاعدہ ہمارے علم میں ہیں اور اگر جو بھی مشکلات بزنس کمیونٹی، چیمبرز و ایسوسی ایشنز کو درپیش ہیں وہ ہمارے علم میں لائیں تاکہ ان کے حل کیلئے متحد ہوکرکام کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بزنس کمیونٹی کی بے لوث خدمت کرنا ہے ۔شرکاء نے عاطف اکرام اور ان کی ٹیم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔

About admin

Check Also

FO Addressing

وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت کا تاریخی فیصلہ

اسلام آباد، 19 دسمبر 2024: وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت، محترمہ فوزیہ وقار نے ایک …

DALFA Cattle Show

ڈیلفا کیٹل شو 17 سے 19 جنوری 2025 تک کراچی کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا

کراچی، 18 دسمبر 2024: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر کراچی کے گورنر …

DUHS And APPNA

ڈاؤ یونیورسٹی اور اپنا کا اشتراک: ڈاؤ-اپنا سینٹر فار ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے قیام کا اعلان

کراچی، 18 دسمبر 2024: ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف …

FBR

ملک بھر کے سپیشل اکنامک زونز کا فضائی جائزہ مکمل

اسلام آباد، 18 دسمبر 2024: وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کی ہدایت پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے