جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
Fehmida Khan

فہمیدہ فرید خان

فہمیدہ فرید خان معروف قانون دان و سیاستدان محمد فرید خان کی صاحبزادی ہیں۔ وہ ہٹیاں بالا کے ایک چھوٹے سے گاؤں چڑوئی میں پیدا ہوئیں۔ وہ جسمانی معذوری عکیونو واروس کا شکار ہیں۔ لوگوں نے ان کی پیدائش کے بعد طرح طرح کی قیاس آرائیاں کیں لیکن ‏ان کے والدین کی اولین ترجیح فوری علاج معالجہ تھا۔ محض تین دن کی عمر میں ان کے بائیں پاؤں کا آپریشن کروایا گیا۔ اس کے بعد انہیں تین چار مرتبہ جراحی کے عمل سے گزرنا پڑا۔ چھ سال کی عمر میں فہمیدہ نے تکلیف دہ اور بے فائدہ علاج کروانے سے انکار کر دیا۔ ان کا پاؤں سیدھا رکھنے کے لیے بطورِ خاص بنوایا گیا جوتا بھی کارگر ثابت نہ ہوا اور وہ کھڑے ہو کر چلنے پھرنے سے معذور رہیں۔

‏ان کا تعلیمی سلسلہ دو سال کی عمر میں شروع ہو گیا تھا۔ ان کے والد نے گاؤں میں اسکول منظور کروایا لیکن پھر مظفرآباد منتقل ہو گئے۔ فہمیدہ فرید خان نے معاشیات اور لسانیات میں ماسٹرز کے ساتھ بی ایڈ کیا اور کمپیوٹر کورسز بھی۔

فہمیدہ فرید خان کو والدین نے خود انحصاری کی عملی تربیت دی۔ ان کی والدہ نے انہیں گھریلو امور میں طاق کیا تو والد نے معاشرتی اعتبار سے مضبوط بنانے کے لیے ہر میدان میں اترنے کی ہلا شیری دی۔ اسکول کے زمانے میں ہی بچوں کو ٹیوشن دینے سے عملی زندگی کا آغاز ہو گیا تھا۔ بھائیوں اور ان کے دوستوں نے سماجی خدمات (تھیلیسیمیا کا شکار بچوں کے خون کے عطیات جمع کرنا، شجر کاری وغیرہ) کی انجام دہی میں انہیں اپنے ہمراہ رکھا۔ ان معاملات کی تحریری تشہیر فہمیدہ کی ذمہ داری تھی۔

دورانِ تعلیم فہمیدہ نے ملازمت کے لیے ہاتھ پاؤں مارنا شروع کیے لیکن بدقسمتی سے ہر جگہ معذوری کو جواز بنا کر مسترد کی گئیں۔

فہمیدہ بچپن سے ہی تخلیقی ذہن کی مالک ہیں۔ انہوں نے اسکول کے زمانے سے شعر کہنا شروع کیے تھے اور ۲۰۱۵ء پہلی کتاب اردو میں ترجمہ کی۔
The Art Of Interview Skills by Fiona Setch
وہ مختلف تقریبات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی تھیں۔ ایک مرتبہ ان کی تقریر کے دوران مجاہدِ اؤل سردار محمد عبدالقیوم خان آبدیدہ ہو گئے تھے، جس کا عنوان تھا ”ہم معذور ہیں مگر مجبور نہیں۔“ ان کی سب اسناد و ٹرافیاں ۲۰۰۵ء میں زلزلے کی نذر ہو گئیں۔

انہوں نے ۲۰۱۷ء میں نیشنل یونیورسٹی آف ملائشیا میں لیکچر دیئے، جن کا موضوع تھا۔
Social Work with Women Issues in Multicultural Society

تعلیمی سلسلہ منقطع ہوا تو زندگی پر جمود طاری ہو گیا۔ ہر دم متحرک اور فعال رہنے والی فہمیدہ اس معمول کے باعث شدید ڈپریشن کا شکار ہو گئیں۔ اس ذہنی اذیت میں فہمیدہ نے زندگی ڈھب پر لانے کی سعی میں ایک نیا لائحہ عمل ترتیب دیا اور خود کو نیٹینگ اینڈ موبائل گیمز میں مشغول رکھنا شروع کیا۔ ۲۰۱۶ء میں ایک سیاحتی کمپنی کی جانب سےکانٹنٹ رایٹینگ کی پیش کش ہوئی تو ان کے لیے نئی راہیں متعین ہو گئیں۔ انہوں نے متعدد کمپنیوں میں کانٹنٹ رایٹینگ کی خدمات انجام دیں۔ کچھ لوگوں نے کام کروانے کے باوجود معاوضہ ادا نہ کیا۔

انہوں نے ۲۰۱۶ء میں ایف ایف کے

بلاگ بنا کر سیاحتی مقامات کے بارے میں لکھنا شروع کیا جو اب کافی معروف ہے اور فہمیدہ فرید خان سیاحتی حلقوں میں FFK کے نام سے جانی جاتی ہیں۔ ان کی ٹور ایجنسی ٹریول ود می کی نقل ہر جگہ دستیاب ہے۔ وہ آزاد کشمیر کی پہلی خاتون ٹور آپریٹر اور بلاگر ہونے کا اعزاز رکھتی ہیں۔

‏ادبی میدان میں وہ بطورِ شاعرہ معروف تھیں۔ ان کا پہلا قسط وار ناول ”مقیدِ محبت“ جنوری ۲۰۲۰ء میں مکمل ہوا جسے وہ کتابی شکل میں لانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ مطبوعہ تخلیقات میں مقیدِ شہرِ طلسم، ڈگڈگی کا بندر، انوکھی شادی، مارچ پُر بہار، آٹھ مارچ، دکھ کی سانجھ، جب کہ مترجم کہانیوں میں مہربان آواز اور مہم جُو شامل ہیں۔

انہوں نے پروف ریڈینگ کے میدان میں بھی اپنے نام کا لوہا منوایا۔ وہ لاتعداد کتب، ناول، افسانے اور اقتباسات نظرِ ثانی کر چکی ہیں۔ آج کل وہ بطورِ پرہگریڈر قصہ گو کے ساتھ منسلک ہیں۔

فہمیدہ فرید خان کبھی بھی فکرِ معاش میں مبتلاء نہیں رہیں۔ ملازمت اختیار کرنے کی کوششوں میں ہے در پے ناکامیوں نے انہیں سمجھا دیا تھا کہ موجودہ سماجی ڈھانچے میں ان کا معاشی طور پر مستحکم ہونا دیوانے کا خواب ہے۔ ان کے اخراجات اٹھانا پہلے والدین اور اب بہن بھائیوں کی ذمہ داری ہے۔

فہمیدہ فرید خان مختلف اداروں سے منسلک رہیں۔

سنگ میل (رپورٹنگ اینالسٹ/پیئر کونسلر) – ورلڈ بینک کا ایک پروجیکٹ
چاند کی تخلیقات
کشمیر چیریٹیبل ٹرسٹ (نائب صدر)
المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی
کسامیرا آرگنائزیشن (چیئرپرسن)
کشمیر لبریشن سیل (کنٹینٹ رائٹر)
پاکستان ٹریول گائیڈ
ایڈونچر پلانرز پاکستان
کشمیر لبریشن سیل (کنٹینٹ رائٹر)

About admin

Check Also

DALFA Cattle Show

ڈیلفا کیٹل شو 17 سے 19 جنوری 2025 تک کراچی کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا

کراچی، 18 دسمبر 2024: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر کراچی کے گورنر …

DUHS And APPNA

ڈاؤ یونیورسٹی اور اپنا کا اشتراک: ڈاؤ-اپنا سینٹر فار ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے قیام کا اعلان

کراچی، 18 دسمبر 2024: ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف …

FBR

ملک بھر کے سپیشل اکنامک زونز کا فضائی جائزہ مکمل

اسلام آباد، 18 دسمبر 2024: وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کی ہدایت پر …

Karachi

حیدرآباد: کاروبار میں نئی روشنی کی جھلک

کراچی، 18 دسمبر 2024: حیدرآباد سے کاروبار کے حوالے سے خوشخبریاں سامنے آ رہی ہیں۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے