جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
Pakistan Economy

پاکستان میں مہنگائی کی شرح 18.5 فیصد رہے گی

کراچی: آئی ایم ایف نے پاکستانی عوام کے لیے خطرے کی گھنٹیاں بجا دیں، پاکستان میں مہنگائی 18.5 فیصد کی بلند شرح پر رہے گی جبکہ دیہی علاقوں میں مہنگائی کی شرح 25.9 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔عالمی مالیاتی فنڈ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان پر بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ فوری ختم نہیں ہوگا بلکہ بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ آہستہ آہستہ ختم ہوگا، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ معیشت کا 1.6 فیصد رہے گا۔آئی ایم ایف نے پیش گوئی کی ہے کہ مالیاتی اداروں کی جانب سے فنڈنگ میں تاخیر معیشت کو متاثر کرے گی، اسٹاک ایکسچینج ریٹ پر دباؤ آسکتا ہے۔

رپورٹ میں خوفناک امریہ ہے کہ عالمی منڈی میں اشیائے خورونوش مہنگی ہونے سے پہلے سے مہنگائی کے مارے پاکستانی عوام شدید متاثر ہوں گے۔آئی ایم ایف نے عندیہ دیا ہے کہ جون تک سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا اور ترقیاتی بجٹ میں 61 ارب روپے کی کٹوتی ہوگی۔رپورٹ میں پاکستانی اداروں سے بھی کہا گیا ہے کہ نیپرا ور اوگرا بجلی وگیس کی قیمتیں بڑھانے کے نوٹیفکیشن بروقت جاری کریں جبکہ گیس کے ریٹ میں ششماہی اضافہ کی بھی شرط برقرار رہے گی۔

About admin

Check Also

DALFA Cattle Show

ڈیلفا کیٹل شو 17 سے 19 جنوری 2025 تک کراچی کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا

کراچی، 18 دسمبر 2024: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر کراچی کے گورنر …

DUHS And APPNA

ڈاؤ یونیورسٹی اور اپنا کا اشتراک: ڈاؤ-اپنا سینٹر فار ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے قیام کا اعلان

کراچی، 18 دسمبر 2024: ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف …

FBR

ملک بھر کے سپیشل اکنامک زونز کا فضائی جائزہ مکمل

اسلام آباد، 18 دسمبر 2024: وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کی ہدایت پر …

Karachi

حیدرآباد: کاروبار میں نئی روشنی کی جھلک

کراچی، 18 دسمبر 2024: حیدرآباد سے کاروبار کے حوالے سے خوشخبریاں سامنے آ رہی ہیں۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے