جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
Babri Masjid

شہید بابری مسجد کی باقیات پر آج رام مندر کا افتتاح ہوگا

لاہور: آج ایودھیا میں 16 ویں صدی کی بابری مسجد پر ہندو رام مندر کا افتتاح کررہے ہیں۔ انتہا پسند وزیر اعظم نریندر مودی ریاستی سرپرستی میں آج رام مندر کا افتتاح کریں گے۔ ایودھیا میں آمد و رفت کے لئے یہاں ایک بین الاقوامی ایئرپورٹ بھی قائم ہوگیا ہے جو تقریبا پچھلے ماہ سے فعال ہے۔ اسی طرح، سڑک اور ریل نیٹ ورک کو بھی اپ گریڈ کیا گیا ہے ۔ شہر میں سالانہ لاکھوں لوگوں کی آمد کے پیش نظر بڑی تعداد میں نئے ہوٹلز تعمیر ہوگئے ہیں۔


بھارتی حکومت ایک لاکھ سادھوؤں، عقیدت مندوں اور زائرین کے لئے ٹرین اور ہیلی کاپٹر خدمات کا انتظام کیا ہے، نئے فائیو اسٹار ہوٹلوں کے ٹھیکے دیئے گئے ہیں، اور اسکولوں میں روزانہ عبادات ہورہی ہیں ۔ مسلمانوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ بس اور ٹرین سے اپنے سفر کو محدود کریں۔


رام مندر کی افتتاحی تقریب میں مہمانوں کی فہرست میں بھارت کے صدر دروپدی مرمو، بھارتی نائب صدر جگدیپ دھنکر، بی جے پی کے 90 سالہ سینئر رہنما مرلی منوہر جوشی، 96 سالہ لال کرشن اڈوانی، سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ بھی شامل ہیں۔


مشہور فلمی اداکاروں، کرکٹرز اور معروف صنعت کاروں کی اس تقریب میں شرکت توقع ہے۔ افتتاحی تقریب میں امیتابھ بچن، عالیہ بھٹ، رنبیر کپور، رجنی کانت، کنگنا رناوت، مادھوری ڈکشٹ، اکشے کمار، انوشکا شرما اور کرکٹر شوہر ویرات کوہلی نمایاں طور پر شامل ہیں۔


ملکارجن کھرگے اور سونیا گاندھی سمیت کانگریس قائدین کو بھی مدعو کیا گیا تھا لیکن انہوں نے تقریب میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔ ہندو فرقوں کے کچھ سینئر مذہبی رہنما اس تقریب کا بائیکاٹ کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی رام مندر کے بت کے افتتاح کے لئے 11 روز سے روزہ رکھ رہے ہیں اور عبادت کررہے ہیں۔


سچن ٹنڈولکر، شطرنج کے گرینڈ ماسٹر وشوناتھن آنند، سنیل گواسکر، مہندر سنگھ دھونی، سارو گنگولی، انیل کمبلے، وریندر سہواگ اور ہندوستانی کرکٹ کوچ راہول ڈریوڈ کو مدعو کیا گیا ہے۔ رامانند ساگر کی مشہور ٹی وی سیریز ‘رامائن’ میں رام اور سیتا کا کردار ادا کرنے والے اداکار ارون گوول اور دپیکا چکھلیا اس فہرست میں شامل ہیں۔


صنعتکاروں میں ارب پتی مکیش امبانی اور ان کی فیملی، رتن این ٹاٹا، گوتم اڈانی اور قائد اعظم کے نواسے نصلی واڈیا کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ انکے اٹل بہاری واجپائی اور ایل کرشن ایڈوانی سے قریبی تعلقات ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ واحد شخص ہیں جنھیں ان دونوں سیاسی شخصیات تک ہر وقت رسائی رہتی ہے۔


22 جنوری سے رام مندر کے افتتاح کے بعد یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ باہر کے لوگوں کی ایک بڑی تعداد آنے والی ہے ، لہذا ایودھیا شہر میں رہنے والے مسلمان جان ، مال اور مذہبی مقامات سے خوفزدہ ہیں۔ مقامی مسلمانوں کی ایک تنظیم انجمن محافظ مسجد و مقبیر کی جانب سے ایودھیا ڈویژن کے انسپکٹر جنرل آف پولیس کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ تجربات کے پیش نظر ہم تین والی مسجد، گول چوراہا سید باڑہ، بیگم پورہ، دوراہی کنواں، مغل پورہ سمیت دیگر علاقوں میں سخت نگرانی اور سیکورٹی کی درخواست کرتے ہیں۔


ایودھیا ضلع میں تقریبا 2.5 ملین باشندوں میں سے 14.8 فیصد مسلمان ہیں اور مندر کے ارد گرد چار کلومیٹر کے دائرے میں تقریبا پانچ ہزار مسلمان رہتے ہیں۔


کچھ مسلمانوں نے اپنے بچوں اور خاندان کی خواتین کو لکھنؤ، بارہ بنکی یا دیگر قریبی اضلاع میں رشتہ داروں کے گھر بھیج دیا ہے۔ ایودھیا میں سنی سینٹرل وقف بورڈ کی ذیلی کمیٹی کے صدر محمد اعظم قادری نے کہا، ‘ہم نے انہیں قائل کرنے کی کوشش کی کیونکہ انتظامیہ نے سیکورٹی کی ضمانت دی تھی، لیکن 1990 اور 1992 کے فرقہ وارانہ واقعات کے خوف کو بہت سے لوگوں کے لئے بھولنا مشکل ہے۔

About admin

Check Also

Lahore

قذافی اسٹیڈیم میں تماشائیوں کی گنجائش اور سہولتوں میں اضافہ

لاہور، 19 اکتوبر 2024: قذافی اسٹیڈیم لاہور جو پاکستان کا سب سے بڑا اور تاریخی …

Global Math Challenge

ٹیچر اقبال شاہد نےگلوبل میتھ چیلنج میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی

کراچی، 10 اکتوبر 2024: کراچی سے تعلق رکھنے والے ٹیچر اقبال شاہد نے سالوں کی …

فوسپا نے بیوہ کا شادی کا حق برقرار رکھا اور لاہور ہائی کورٹ نے اس کی توثیق کی

اسلام آباد، 9 اکتوبر 2024: خواتین کے حقوق کے لئے ایک اہم اقدام کے طور …

Airport

ایئرپورٹ سگنل کے قریب دھماکے کا مقدمہ درج

کراچی: 9 اکتوبر 2024، جناح ٹرمینل کے قریب دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے