جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
Loan IMF

توانائی شعبے کا قرض کم کرنے کیلئے ایک ہزار 250 ارب روپے جاری کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: توانائی شعبے کا گردشی قرض کم کرنے کیلئے حکومت نے ایک ہزار 250 ارب روپے جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا،آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق سرکلر ڈیٹ میں کمی کیلئے کیش سیٹلمنٹ کی جائیگی،وزیر اعظم آفس نے آئی ایم ایف سے منظوری کی ہدایت کر دی۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف شرائط پر عملدرآمد کرتے ہوئے گردشی قرضے کیلئے کیش سیٹلمنٹ کی جائیگی او جی ڈی سی ایل کو 600 ارب، پی پی ایل کو 150 ارب اور جی ایچ پی ایل کو 170 ارب جاری ہوں گے جبکہ نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ کو بھی 100 ارب روپے جاری کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم آفس نے وزارت خزانہ کو گردشی قرضہ سیٹلمنٹ کی منظوری کیلئے آئی ایم ایف سے منظوری لینے کی ہدایات کر دیں کیونکہ گردشی قرضہ کی سیٹلمنٹ کیلئے آئی ایم ایف سے منظوری لازمی ہے۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے منظوری کے بعد وزارت خزانہ 900 ارب روپے جاری کریگی،گردشی قرضہ کی سیٹلمنٹ کیلئے کیش جاری کرنے سے مالیاتی خسارہ نہیں بڑھے گا۔

About Eisha

Check Also

DALFA Cattle Show

ڈیلفا کیٹل شو 17 سے 19 جنوری 2025 تک کراچی کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا

کراچی، 18 دسمبر 2024: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر کراچی کے گورنر …

DUHS And APPNA

ڈاؤ یونیورسٹی اور اپنا کا اشتراک: ڈاؤ-اپنا سینٹر فار ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے قیام کا اعلان

کراچی، 18 دسمبر 2024: ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف …

FBR

ملک بھر کے سپیشل اکنامک زونز کا فضائی جائزہ مکمل

اسلام آباد، 18 دسمبر 2024: وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کی ہدایت پر …

Karachi

حیدرآباد: کاروبار میں نئی روشنی کی جھلک

کراچی، 18 دسمبر 2024: حیدرآباد سے کاروبار کے حوالے سے خوشخبریاں سامنے آ رہی ہیں۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے