جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
Yearly Report 2023

نگران پنجاب حکومت نے ایک سال میں لاہور میں کئی میگا پراجیکٹس مکمل کر لیے

لاہور: پنجاب کی نگران حکومت کا ایک سال مکمل ہو گیا، ایک سال کے دوران لاہور میں ترقیاتی منصوبوں کی بھرمار رہی۔نگران پنجاب حکومت نے ایک سال کی مدت میں لاہور میں کئی میگا پراجیکٹس مکمل کر ڈالے جبکہ کئی اپنی تکمیل کے قریب ہیں۔ شہباز شریف کے دورِ اقتدار سے پرویز الہی کی حکومت تک میں کسی ایک سال میں اتنے منصوبے مکمل نہ ہو سکے جتنے جنوری 2023سے جنوری 2024تک اپنی تکمیل کو پہنچے۔نگران پنجاب حکومت کے دور میں چار سپورٹس کمپلیکس مکمل ہوئے، پانچ ابھی بھی ادھورے ہیں۔ تاخیر کا شکار لاہور بریج منصوبے کو 31مئی 2023 کو مکمل کیا گیا۔ سمن آباد انڈرپاس کو رواں سال میں ہی شروع کرکے رواں سال ہی مکمل کیا گیا۔

شاہدرہ کے مقام پر ٹریفک روانی بہتر بنانے کے لئے فلائی اوورز کو ساڑھے سات ماہ میں مکمل کیا گیا۔نواز شریف انٹرچینج کے مقام پر بیدیاں انڈرپاس کو بھی رواں سال نمٹایا گیا۔ اکبر چوک کے مقام پر مولانا محمد علی جوہر فلائی اوورز کو قلیل مدت میں مکمل سگنل فری بنایا گیا۔ نگران حکومت نے لاہور کے باسیوں کو کیولری انڈرپاس کا بھی تحفہ دیا۔ کینال روڈ نظریہ پاکستان روڈ سے امیر چوک تک کو سگنل فری بنایا گیا۔ کالج روڈ کی ری ماڈلنگ کا کام نگران دور اقتدار میں مکمل کیا گیا۔ کینال روڈ پر انڈرپاسز کی بیوٹیفکیشن کا کام پایہ تکمیل کو پہنچایا گیا۔ اسلامیہ گرانڈ، سنت نگر اور چائنہ سکیم سپورٹس کمپلیکس مکمل کئے گئے۔

About admin

Check Also

DALFA Cattle Show

ڈیلفا کیٹل شو 17 سے 19 جنوری 2025 تک کراچی کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا

کراچی، 18 دسمبر 2024: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر کراچی کے گورنر …

DUHS And APPNA

ڈاؤ یونیورسٹی اور اپنا کا اشتراک: ڈاؤ-اپنا سینٹر فار ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے قیام کا اعلان

کراچی، 18 دسمبر 2024: ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف …

FBR

ملک بھر کے سپیشل اکنامک زونز کا فضائی جائزہ مکمل

اسلام آباد، 18 دسمبر 2024: وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کی ہدایت پر …

Karachi

حیدرآباد: کاروبار میں نئی روشنی کی جھلک

کراچی، 18 دسمبر 2024: حیدرآباد سے کاروبار کے حوالے سے خوشخبریاں سامنے آ رہی ہیں۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے