کراچی(اسٹاف رپورٹر)سیڈ وینچرز نے اپنے ”متبادل کیا“ واٹ دی آلٹرنیٹو اقدام کے ذریعے پاکستان کے شہر کراچی میں متبادل طرز زندگی کے فیسٹیول کا اہتمام کیا۔ اس تقریب نے ایک متحرک پلیٹ فارم کا کام کیا جو لوگوں کو ان کے پائیدار متبادل اور ذہنی طور پر پرسکون زندگی کے حصول میں یکجا کرتا ہے۔سیڈ وینچرزکی جانب سے پیش کیا گیا تصور اور ان کے ذریعے چلایا جانے والا ایک ایسا اختراعی پلیٹ فارم ہے جو ہماری روزمرہ کی زندگی میں شعوری انتخاب کی طاقت اور اس کے ماحول، تندرستی اور طرز زندگی کو متاثر کرنے کی صلاحیت کے گرد گفتگو کا دائرہ بڑھانے کوشش کرتا ہے۔
پلیٹ فارم کا مقصد افراد، کارپوریٹس اور مجموعی طور پر معاشرے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے کہ وہ اس بات کا دوبارہ جائزہ لیں کہ آسان انتخاب کیا ہے اور بہتر متبادل کا انتخاب کرنا، انہیں بامعنی اقدامات میں تبدیل کرنا اور مثبت تبدیلی کی ترغیب دینا ہے۔سیڈ وینچرزکی چیف ایگزیکٹو آفیسر اور ڈائریکٹر شائستہ عائشہ نے اس بات پر زور دیا کہ متبادل طرز زندگی کے فیسٹیول نے نہ صرف پائیدار زندگی کے جوش و خروش کو ظاہر کیا ہے بلکہ اس نے شعوری انتخاب کے لیے ایک اجتماعی جذبے کو بھی جِلابخشی ہے جس کی جھلک ہماری روزمرہ کی زندگی میں دکھائی دیتی ہے۔ ہم تقریب کی کامیابی پر غور کرتے ہیں تو یہ واضح ہوتا ہے کہ اس طرح کے تہوار ضروری ہیں۔
وہ تبدیلی کو تحریک بخشتے ہیں، مستقبل کے مشترکہ مقصد کے تحت افراد کو متحد کرتے ہیں جہاں ہم ایک زیادہ پائیدار طرز زندگی کے لیے شعوری انتخاب اختیارکرتے ہیں اور انہیں اپنی روزمرہ کی زندگی میں انتخاب کے متبادل کے بارے میں سوچنے کی ترغیب دیتے ہیں۔ اس تقریب نے ثابت کیا کہ ساتھ مل کر ہم اپنی کمیونٹیز اور اس سے بالاتر بامعنی نقوش کو ابھارنے اور انہیں چلانے کی طاقت رکھتے ہے۔پینل، "چوائسز فار چینج” میں انڈسٹری کے مختلف رہنما ڈیزائنر حسن شہریار یاسین بھی موجود تھے۔ کے الیکٹرک کی چیف مارکیٹنگ اینڈ کمیونیکیشن آفیسر سعدیہ دادا، فلپ مورس پاکستان لمیٹڈ کی ہیڈ آف کمیونیکیشنز عندلیب عروس احمد اور کراچی فارمرز مارکیٹ کی شریک بانی سارہ ناصر الدین شامل تھے۔ تقریب میں ٹریشٹ کی جانب سے کھاد کی تیاری پر مبنی ورکشاپ اور شرکاء کے لیے ڈھول کی تھاپ پر متوازن موسیقی کا اہتمام بھی شامل تھا۔